٭ عرشِ الٰہی کے سائے تلے ۷ افراد میں سے وہ دو آدمی بھی ہیں : (( رجلان تحابّا في اﷲ اجتمعا علیہ وتفرّقا علیہ)) (صحیح بخاری:۶۶۰،صحیح مسلم:۲۳۸۰) ’’جو اللہ کے لیے محبت کرتے ہیں اور اسی پر اکٹھے ہوتے ہیں اور اس پر جدا ہوتے ہیں ۔‘‘ ٭ (( قال اﷲ أین المتحابّون فی جلالي لہم منابرمن نور یغبطھم النبیون والشھدائ))(سنن ترمذی:۲۳۹۰،البانی اس کو صحیح کہا ہے) ’’(قیامت کے دن) اللہ تعالیٰ فرمائیں گے۔میرے لیے محبت کرنے والے کہاں ہیں ؟ آج ان کے لیے نور کے منبر ہیں ، انبیاء کرام اور شہداء عظام بھی ان کی شان پر رشک کریں گے۔‘‘ ٭ (( لا تقاطعوا ولا تدابروا ولاتباغضوا ولاتحاسدوا وکونوا عباداﷲ إخوانا))(صحیح بخاری:۶۰۶۴) ’’آپس میں قطع تعلقی نہ کرو اور نہ دشمنی رکھو اور نہ ایک دوسرے کے ساتھ بغض رکھو اور نہ ہی ایک دوسرے سے حسد کرو اور اے اللہ کے بندو! بھائی بھائی بن جاؤ۔‘‘ ٭ (( ولا یحل لمسلم أن یھجر أخاہ فوق ثلاث)) (ایضا:۶۰۶۴) ’’کسی مسلمان کیلئے جائز نہیں ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو تین دن سے زیادہ چھوڑ دے۔‘‘ ٭ (( فمن ہجر فوق ثلاث فمات دخل النار)) [ ابوداؤد:۴۹۱۴] ’’جس نے تین دن سے زیادہ چھوڑ دیا اور وہ اسی دوران مر گیا تو آگ میں داخل ہو گا۔‘‘ ٭ (( المسلم أخوالمسلم لا یظلمہ ولا یسلمہ [إلی عدوّہ] ولا یحقرہ ولا یخذلہ)) (صحیح مسلم:۶۵۴۱) ’’مسلمان مسلمان کا بھائی ہے نہ وہ اس پر ظلم کرتا ہے اور نہ ہی اسے دشمن کے سپرد کرتا ہے نہ اس کو حقیر جانتا ہے اور نہ ہی اسے ذلیل کرتا ہے۔‘‘ ٭ (( لاتحاسدوا ولا تناجشوا ولا تباغضوا ولا تدابروا ولا یبع بعضکم علی بیع بعض وکونوا عباداﷲ إخوانًا)) (صحیح مسلم:۶۵۴۱) ’’ آپس میں حسد نہ کرو،بولی پہ بولی نہ لگاؤ، ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو، ایک دوسرے سے دشمنی نہ رکھو، اور نہ ہی کوئی شخص کسی شخص کی بیع پر بیع کرے۔ اللہ کے بندو! آپس میں بھائی بھائی بن جاؤ۔‘‘ |