Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 263

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: اگست و ستمبر 2002ء

379
۷۱۔پندرہ روزہ ’صحیفہ اہل حدیث‘ حدیث نمبر[ (کراچی، ۱۹۵۲ء) جلد ۳۲، عدد۱۱تا۱۸) حجیت ِحدیث، تدوین حدیث سے لے کر انکارِحدیث تک ہر طرح کے مضامین شامل اِشاعت ہیں ۔ ۷۲۔علوم الحدیث [ازڈاکٹر صبحی صالح] ترجمہ : پروفیسر غلام احمد حریری، (فیصل آباد، ۱۹۸۱ء) حرفِ آغاز کے تحت لکھے گئے صفحات میں برصغیر میں فتنۂ انکار حدیث پر عمدہ تبصرہ ہے۔ اس کے علاوہ کتاب میں حجیت ِحدیث اور تدوین حدیث جیسے اہم مباحث پر تفصیلی معلومات پائی جاتی ہیں ۔ ۷۳۔علوم الحدیث و حجیت حدیث [از حافظ عبدالمنان نور پوری (غیر مطبوعہ) حضرت حافظ صاحب نے اپنے مخصوص مسکت اور دوٹوک انداز میں منکرین حدیث کے اعتراضات کی خوب خبر لی ہے ۔ جوابات میں محدثانہ رنگ غالب ہے۔ ۷۴۔فتنۃ إنکار السنۃ في شبہ القارۃ الھندیۃ الباکستانیۃ [اعداد : د /سمیر عبدالحمید ، (مکتبہ دارالسلام) فی الحال مکتبہ دارالسلام نے عربی میں خدمت ِطبع سرانجام دی ہے۔ اللہ کرے اس عمدہ کتاب کا ترجمہ بھی جلد آجائے تاکہ علماء کے علاوہ عوام الناس بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں ۔ ۷۵۔فہم حدیث [ازحافظ عبدالقیوم ندوی(کراچی) عظمت ِحدیث کا ناقابل انکار دلائل سے ثبوت فراہم کیا گیا ہے۔ نیز فتنہ انکار حدیث کے ظہور پذیر ہونے میں جماعت ِاہلحدیث کا بھی کوئی گناہ ہے، اس بے ہودہ اعتراض کا بھی ردّ کیاہے۔ ۷۶۔قرآن اور عورت [ازپروفیسر محمد دین قاسمی (کراچی) کج فہمی کی بنا پر منکرین حدیث ہمیشہ عورت کے بارے اسلامی تعلیمات خاص طور پر احادیث ِنبوی کو ہدفِ تنقید بناتے رہتے ہیں اور اس بہانے احادیث ردّ کرنے کی راہ نکالتے رہتے ہیں ۔ محترم قاسمی صاحب نے عقلی دلائل کے علاوہ جدید تحقیقی رپورٹوں کی مدد سے قرآن و سنت کا عورت کے بارے میں صحیحموقف ثابت کیا ہے۔ ۷۷۔قرآن و حدیث [ ا زمحمد طیب قاری، (کراچی ۱۳۷۸ھ) ۷۸۔ القرآنیون و شبھاتھم حول السنۃ [از خادم حسین الٰہی بخش (طائف، ۱۹۸۹ء) منکرین حدیث کے عقائد و نظریات اور اعمال و اطوار کے بارے میں بہترین جامع انداز میں تحلیلی
x
صفحہعنوان
150فتنۂ انکارِ حدیث
160مسٹر غلام احمدپرویز کے کفریہ عقائد
195اختلافِ تعبیر قرآن اور منکرین ِحدیث
234اطاعت ِرسول صلی اللہ علیہ وسلم اور پرویز
257پرویزیت کے بارے میں علماءِ اسلام کے فتاویٰ
265برصغیر میں فتنۂ انکارِ حدیث کی تاریخ اور اسباب
280عہد ِنبوی میں کتابت ِحدیث (مختصر تحقیقی جائزہ)
287حفاظت ِحدیث میں حفظ کی اہمیت
298حفاظت ِ حدیث کے مختلف ذرائع
304انکارِ حدیث … حق یا باطل؟
335’حجیت ِحدیث‘ پر بعض شبہات کا جائزہ
345مقامِ حدیث اور بزمِ طلوعِ اسلام، کویت
364حجیت ِحدیث اور فتنۂ انکارِ حدیث
369برصغیر میں انکارِ حدیث کا لٹریچر
386دفاعِ حدیث اور اہل ِحدیث
Flag Counter