مقالات ڈاکٹر خالد ظفر اللہ رندھاوا ( برصغیر میں انکارِ حدیث کا لٹریچر برصغیر میں فتنۂ انکارِ حدیث کے ظہور پذیر ہونے کے بعد ان کے عقائد و نظریات کا جائزہ لینے اور حجیت ِحدیث، عظمت و اَہمیت ِحدیث، تاریخ ِحدیث جیسے مختلف موضوعات پر لٹریچر کی تیاری میں بڑی تیزی سے اضافہ ہوا۔ ایک طرف منکرین حدیث ، ردّ ِحدیث میں ورق سیاہ کرتے رہے، حدیث ِنبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں شکوک و شبہات اور اعتراضات پھیلانے کے لئے رسائل و جرائد میں مضامین اور کتابیں پھیلائی گئیں ۔ اس کے بالمقابل حدیث ِرسول کی حجیت کے قائل اہل علم حضرات نے اس کی تردید میں خوب لکھا۔ رسائل وجرائد میں مضامین کے علاوہ اعلیٰ تحقیقی معیار پر کتابیں تحریر کی گئیں ۔ منکرین ِحدیث کے ردّ میں تحریر کردہ کتابوں کی ایک فہرست حاضر خدمت ہے جس میں اَلف بائی ترتیب ملحوظ رکھی گئی ہے اور نام کے آخر میں بریکٹ میں مقامِ طباعت اور سن ِطباعت کو بھی درج کر دیا ہے : ۱۔ آئینہ پرویزیت (مکمل چھ حصے) [از مولانا عبدالرحمن کیلانی ، (لاہور ، ۱۹۷۸ء) مولانا کیلانی مرحوم نے اپنے خالص علمی، معلومات اور قدرے فلسفیانہ رنگ میں ۹۸۴ صفحات پر مشتمل یہ کتاب تحریر کی ہے۔ اس ضخیم کتاب میں پرویزیت کا جامع انداز میں پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے۔ حصہ اَول : معتزلہ سے طلوعِ اسلام تک…حصہ دوم :طلوع اسلام کے مخصوص نظریات… حصہ سوم : قرآنی مسائل…حصہ چہارم : دوامِ حدیث…حصہ پنجم : دفاعِ حدیث…حصہ ششم :طلوعِ اسلام کا اسلام ۲۔اتباعِ سنت [از سید بدیع الدین شاہ راشدی، (حیدر آباد سندھ، ۱۹۷۹ء) مقامِ سنت اور اتباعِ سنت کے فوائد پر بحث ہے۔ ۳۔اِتباعِ سنت کے مسائل [از محمد اقبال کیلانی، (لاہور ، ۱۹۷۹ء) سنت کی فضیلت و اہمیت کیساتھ ساتھ منکرین حدیث کے بعض اعتراضات کا شافی جواب ہے۔ ۴۔إثبات الخبر فی ردّ منکری الحدیث والأثر [از حافظ عبدالستار حسن (اسلام آباد، ۸۹ء) |