Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 263

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: اگست و ستمبر 2002ء

373
۲۷۔ تاریخ تدوین حدیث [ازمولانا ہدایت اللہ ندوی، (اوکاڑہ، ۱۹۵۷ء) ۲۸۔ تاریخ حدیث [از ڈاکٹر غلام جیلانی برق، ( لاہور، ۱۹۸۸ء) ڈاکٹر صاحب نے اپنے انکار حدیث والے موقف سے رجوع کے بعد اپنی سابقہ تحریروں کے ازالہ و کفارہ کے طور پر یہ کتاب تحریر کی ہے۔ کتب ِحدیث کی کتابت و تدوین کے حوالے سے بزبانِ اُردو تاریخی اعتبار سے بڑی جامع معلومات یکجا کردی ہیں ۔ جن کے مطالعہ کے بعد منکرین حدیث کے اس اعتراض کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہتی کہ احادیث تیسری صدی مدوّن کی گئی ہیں ، لہٰذا ان کا اعتبار نہیں ۔ ۲۹۔ تحقیق معنی السنۃ وبیان الحاجۃ إلیہ [ازسید سلیمان ندوی (قاہرہ، ۱۳۷۷ھ) مترجم: عبدالوہاب دہلوی…سنت کا معنی و مفہوم، فہم قرآن میں اس کی ضرورت کے علاوہ وحدتِ اُمت ِمسلمہ میں اس کے اہم کردار کے حوالے سے گفتگو کی گئی ہے۔ ۳۰۔ تدوین حدیث [از مولانا مناظر احسن گیلانی (کراچی، ۱۴۰۷ھ) حدیث کی شرعی حیثیت، حدیث کی دینی اہمیت و ضرورت، تدوین و حفاظت کے علاوہ ان شکوک وشبہات کا نہایت اطمینان بخش جواب دیا ہے جن کی وجہ سے بعض لوگ حجیت ِحدیث کا انکار کرتے ہیں ۔ ۳۱۔ تردید ِپرویزیت [ازمولانا ظفر احمد عثمانی(لاہور) ۳۲۔ تفہیم اسلام [ از مسعود احمد ، بی ایس سی، (کراچی ۱۴۰۷ھ/۱۹۸۷ء) جناب ڈاکٹر غلام جیلانی برق صاحب کی بطورِ منکر ِحدیث معروف کتاب ’ دو اسلام‘کا بہترین جواب ہے۔ حجیت ِحدیث، تدوین ِحدیث جیسے موضوعات کے علاوہ منکرین حدیث کے اعتراضات وشبہات کا انتہائی احسن انداز میں قرآن و حدیث کے بھرپور دلائل سے محکم و مدلل جواب ہے۔ یہ ایسی عمدہ اور پرتاثیر کتاب ہے کہ ’دو اسلام‘ کا مصنف بھی اسے پڑھ کر اپنے گمراہ عقیدہ پر قائم نہ رہ سکا اور اخیر عمر میں حدیث ِنبوی کی طرف رجوع کرکے اپنی عاقبت سنوارنے کی کوشش کرگیا۔ کتابِ ہذا کے آخر پر مصنف ’دو اسلام‘ کا خط شائع کیا گیا ہے جس میں مصنف ’دو اسلام‘نے اپنے ناشر کو آئندہ ’دواسلام‘ شائع کرنے سے منع کردیا۔ واللَّه يهدی من يشاء إلی صراط مستقيم! ۳۳۔ جماعت ِاسلامی کا نظریۂ حدیث [از مولانا محمد اسماعیل سلفی، (لاہور، ۱۹۷۰ء) ۳۴۔ جمع القرآن والأ حادیث (ذخائر المواریث فی الدلالۃ علی
x
صفحہعنوان
150فتنۂ انکارِ حدیث
160مسٹر غلام احمدپرویز کے کفریہ عقائد
195اختلافِ تعبیر قرآن اور منکرین ِحدیث
234اطاعت ِرسول صلی اللہ علیہ وسلم اور پرویز
257پرویزیت کے بارے میں علماءِ اسلام کے فتاویٰ
265برصغیر میں فتنۂ انکارِ حدیث کی تاریخ اور اسباب
280عہد ِنبوی میں کتابت ِحدیث (مختصر تحقیقی جائزہ)
287حفاظت ِحدیث میں حفظ کی اہمیت
298حفاظت ِ حدیث کے مختلف ذرائع
304انکارِ حدیث … حق یا باطل؟
335’حجیت ِحدیث‘ پر بعض شبہات کا جائزہ
345مقامِ حدیث اور بزمِ طلوعِ اسلام، کویت
364حجیت ِحدیث اور فتنۂ انکارِ حدیث
369برصغیر میں انکارِ حدیث کا لٹریچر
386دفاعِ حدیث اور اہل ِحدیث
Flag Counter