Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 263

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: اگست و ستمبر 2002ء

354
ہے۔حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ رات کو سوتے وقت یہ دعا پڑھنے کی تلقین فرمائی : ’’اللّٰهم أسلمت وجهی إليک وفوضت أمری إليک وألجات ظهری إليک رغبة ورهبة إليک لا ملجأ ولا منجأ منک إلا إليک، آمنت بکتابک الذی أنزلت وبنبيک الذي أرسلت‘‘ فرماتے ہیں : میں نے چاہا کہ اس دعا کو آپ کے سامنے دہراؤں تاکہ اچھی طرح یاد ہوجائے تو میں نے ساری دعا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہوبہو سنا دی، صرف ’’بنبیک‘‘ کی جگہ ’’برسولک‘‘ کہہ دیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’لا وبنبیک الذی أرسلت‘‘ کہ ایسے نہیں بلکہ ویسے پڑھو جیسے میں نے آپ کو سکھایا یعنی ’’بنبيک‘‘ (صحیح البخاری مع الفتح : ۱۱/۱۲، حدیث ۶۳۱۱) اس روایت سے چند باتیں سامنے آتی ہیں : ٭ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی احادیث مبارکہ ٰنہایت اہتمام کے ساتھ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو سکھاتے تھے۔ ٭ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا حافظہ اتنا مضبوط تھا کہ جو کچھ سنتے، فوراً احفظ ہو جاتا ۔ ٭ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم احادیث سننے کے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے تصحیح کروایاکرتے تھے ۔ ٭ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نہایت اہتمام سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ کو ازبر کرنے کی کوشش کرتے او ر خودنبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی صحابہ سے اس کا اہتمام کروایا کرتے ۔اگر بنبیک کی جگہ رسولک کہہ بھی دیا جاتا تو خلاف واقعہ نہ تھا ،کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نبی بھی تھے اور رسول بھی۔ چونکہ اللہ کی طرف نازل شدہ الفاظ بنبیک تھے ،اس لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہی الفاظ سکھائے۔( حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ’’ہم تقریباً ساٹھ آدمی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہوتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں احادیث سکھاتے۔ پھر جب آپ تشریف لے جاتے تو ہم آپس میں مذاکرہ کیا کرتے تھے اور جب ہم فارغ ہوتے تو وہ احادیث ِپاک ہمارے دلوں پہ نقش ہوچکی ہوتی تھیں ۔‘‘ (الفقیہ والمتفقہ) اور حضرت علی رضی اللہ عنہ اپنے شاگردوں سے فرمایا کرتے تھے: تذاکروا الحديث فإنکم إن لم تفعلوا يندرس(الفقیہ والمتفقہ) ’’احادیث کا مذاکرہ کیا کرو (یعنی ایک دوسرے کو سنا کر یاد کیا کرو)۔ اگر ایسا نہیں کرو گے تو حدیث آپ کو بھول جائے گی۔‘‘
x
صفحہعنوان
150فتنۂ انکارِ حدیث
160مسٹر غلام احمدپرویز کے کفریہ عقائد
195اختلافِ تعبیر قرآن اور منکرین ِحدیث
234اطاعت ِرسول صلی اللہ علیہ وسلم اور پرویز
257پرویزیت کے بارے میں علماءِ اسلام کے فتاویٰ
265برصغیر میں فتنۂ انکارِ حدیث کی تاریخ اور اسباب
280عہد ِنبوی میں کتابت ِحدیث (مختصر تحقیقی جائزہ)
287حفاظت ِحدیث میں حفظ کی اہمیت
298حفاظت ِ حدیث کے مختلف ذرائع
304انکارِ حدیث … حق یا باطل؟
335’حجیت ِحدیث‘ پر بعض شبہات کا جائزہ
345مقامِ حدیث اور بزمِ طلوعِ اسلام، کویت
364حجیت ِحدیث اور فتنۂ انکارِ حدیث
369برصغیر میں انکارِ حدیث کا لٹریچر
386دفاعِ حدیث اور اہل ِحدیث
Flag Counter