Maktaba Wahhabi

99 - 126
قائلین جواز کے دلائل حسب ذیل ہیں : 1. مومن پاک ہی ہوتا ہے،ناپاک نہیں ۔جب ایسا ہے تو اسے مسجد میں داخل ہونے سے کس طرح روکا جاسکتا ہے؟ 2.اہل صفہ اور اصحابِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، رضی اللہ عنہم مسجد میں سو بھی جاتے تھےاورنیندکی حالت میں احتلام کا خطرہ رہتا ہے،اس کے باوجود نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ کو مسجد میں سونے سے منع نہیں فرمایا،جس سے جنبی وغیرہ کا مسجد میں دخول کا جواز ثابت ہوتا ہے۔ 3.ازواج مطہرات مسجدنبوی میں ہی اعتکاف بیٹھا کرتی تھیں ،وہاں ان کے حائضہ ہونے کا امکان رہتا تھا،اس کے باوجود نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو منع نہیں فرمایا۔ 4.ممانعت کی حدیث: ’’فأنی لاأحل المسجد لحائض ولاجنب ‘‘[1] ’’میں حائضہ اور جنبی کےمسجد میں داخلے کو جائز قرار نہیں دیتا‘‘ سنداً ضعیف ہے(شیخ البانی رحمہ اللہ )جیسا کہ پہلے بھی تفصیل گزری ۔اس لیے اس سے استدلال نہیں کیا جاسکتا۔ 5.نماز عید کے اجتماع میں عورتوں کی شرکت کی جس حدیث میں تاکید کی گئی ہے،اس میں ہے: ’’ویعتزل الحیض المصلیٰ‘‘[2] ’’حائضۃ عورتیں مصلیٰ سے الگ رہیں ۔‘‘ ان علماء کے نزدیک یہاں ’’مصلیٰ‘‘ سے مراد مسجد(جائے نماز)نہیں بلکہ نماز ہے،اس کی دلیل یہ ہے
Flag Counter