Maktaba Wahhabi

104 - 126
سرکاری اور پرائیویٹ ملازمین وافسران کیلئے امانت ودیانت کے حوالے سے چند ضروری نصیحتیں تالیف : عبدالمحسن العباد حفظہ اللہ [1] ترجمہ وتلخیص خالد حسین گورایہ تمہیداز مترجم شیخ عبد المحسن عباد حفظہ اللہ مدینہ منورہ کے علماء میں سے ایک جلیل القدر عالم دین ہیں ، اور اس وقت محدّثِ مدینہ کا درجہ رکھتے ہیں ۔ مسجد نبوی میں درس حدیث کیلئے آپ کی خصوصی مسند لگائی جاتی ہے اور کئی دہائیوں سے آپ مدینہ الرسول اور مسجد الرسول میں قال اللہ وقال الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صدا بلند کر رہے ہیں ۔ شیخ حفظہ اللہ کی متعدد تصنیفات مختلف موضوعات پر شائع ہوچکی ہیں ۔ان تصنیفات میں ان کا ایک کتابچہ ملازمین وافسران کے لئے امانت ودیانت کی اہمیت اس کی ادائیگی کا طریقہ کا ر کے حوالے سے پند ونصائح پر مشتمل ہے ۔ جس سے ملازم پیشہ سے وابستہ طبقہ مستفید ہوسکتاہے تاکہ یہ چیز ان کے اخلاص اور نیتوں کی اصلاح کا باعث بنے
Flag Counter