Maktaba Wahhabi

البیان شمارہ 20

مؤلف: خالد حسین گورایہ

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی

سر عام پھانسی انسانی شرف ووقار کے خلاف ہے یا اس کے تحفظ کی ضامن؟ حافظ صلاح الدین یوسف[1] نوٹ:آج سے تقریباًرُبع صدی قبل 1991 میں سپریم کو رٹ پاکستان کے فاضل ججوں نے سرعام پھانسی کی بابت یہ کہہ کر کہ یہ انسانی شرف ووقارکے خلاف ہے،حکم امتناعی جاری کیا تھا۔عدالت عظمیٰ کا یہ حکم کسی پاکستانی قانون کے حوالے سے نہیں تھا کیونکہ پاکستانی قانون میں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔یہ اس وقت کے فاضل ججوں کی اپنی آبزرویشن تھی،اس کی نہ کوئی قانونی بنیادہےاور نہ اس کی کوئی شرعی دلیل ہی ہے۔ چند مہینے قبل قصور میں ایک معصوم بچی کے ساتھ ایک درندہ صفت شخص نے جو سفاکانہ سلوک کیا تھا،اس کے پیش نظر عوام کا مطالبہ تھا کہ اس سفاک اور ظالم کو سر عام پھانسی پر لٹکایا جائے تاکہ اس کی سزا دوسرے مجرموں کےلیے عبرت ناک مثال بن جائے۔لیکن افسوس اسلامی نظریاتی کونسل کے موجودہ چیئرمین قبلہ ایاز صاحب سمیت چاروں صوبوں نے عوام کے اس مطالبے کو مسترد کردیا۔ظاہر بات ہے کہ ہمیں اس عوامی مطالبے کی عدم پذیرائی سے سخت صدمہ ہوا ہےکیونکہ اس کو رد کرنے کی کوئی معقول وجہ نہیں ہے۔ بنا بریں یہ26،27 سال قبل کا یہ مضمون’’البیان‘‘میں شائع کیا جارہا ہے تاکہ یہ واضح ہو جائے کہ سر عام پھانسی قرآن کریم کی ہدایت کےبھی مطابق ہے اور انسانی شرف ووقار کے تحفظ کی ضامن بھی۔اور اس کو رد کرنا صرف مغربیت سے مرعوبیت کا نتیجہ ہے۔(ص،ی)
x
صفحہعنوان
3فکری محاذ پر اصطلاحات کی جنگ
9سر عام پھانسی انسانی شرف ووقار کے خلاف ہے یا اس کے تحفظ کی ضامن؟
18اللہ تعالیٰ کی حفاظت کیسے حاصل کریں ؟
31ایک مجلس کی تین طلاقیں اور بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ
54موزوں اور جرابوں پر مسح کے احکام و مسائل
63سجدۂ سہو کا بیان
74حائضہ عورت کا تلاوت کرنے کے مسئلہ
104سرکاری اور پرائیویٹ ملازمین وافسران کیلئے امانت ودیانت کے حوالے سے چند ضروری نصیحتیں
120بچے کی ولادت کے موقع پرپڑھی جانے والی دعا ئیں
Flag Counter