Maktaba Wahhabi

54 - 126
موزوں اور جرابوں پر مسح کے احکام و مسائل حافظ صلاح الدین یوسف[1] احادیث میں موزوں اور جرابوں کے لیے خفین،نعلین،جورب اور تساخین کے الفاظ استعمال ہوئے ہیں ۔اول الذکر دو الفاظ عام طور پر چمڑے کے موزوں کےلیے اور ثانی الذکر الفاظ سوتی،اُونی اور چمڑے کی جرابوں کے لیے استعمال کرتے ہیں بلکہ اہل لغت کی صراحت کی رُو سے ہر وہ چیز جورب ہےجسے لفافے کی طرح پاؤں میں پہن لیا جائے اور جس سےپاؤں ڈھک جائیں ۔ اس تعریف کی رُو سے جرابیں سوت کی بنی ہوئی ہوں یا نیلون کی،اُون کی ہو ں یا چمڑےکی،سب پر جورب کااطلاق صحیح ہے۔اور جرابوں پر مسح کرنا احادیث سے ثابت ہے،خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی خفین پر مسح کیا ہے۔[2] اور اہل ِلغت نے خفین کو بھی جوربین میں شامل کیا ہے۔ ہماری اس بات کی تائید سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے ایک اثر سےبھی ہوتی ہے جو صحیح سند سے مروی ہے،جس کی سند کو علامہ احمدشاکر رحمہ اللہ نے’’جید‘‘ قراردیا ہے اور اس اثر کو ترمذی کے حاشیے پرنقل فرمایا ہے،وہ اثریہ ہے: ازرق بن قیس بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ بے وضو ہوگئے تو
Flag Counter