بچے کی ولادت کے موقع پرپڑھی جانے والی دعا ئیں حافظ محمد یونس اثری[1] شریعت اسلامیہ کی وسعت و رحمت ہے کہ اس میں ہر اہم موقع سے متعلق رہنمائی موجود ہے، کچھ ایسے مواقع بھی ہوتے ہیں جہاں تعلق باللہ اور دعائیں ناگزیر ہوتی ہیں ، ان مواقع سے متعلق جو دعائیں خصوصی طور پر منقول یا مسنون ہوں وہ بڑی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں ، کیونکہ کس موقع پر کس دعا یا ذکر کی ضرورت ہے ؟ اور اس کے کیا فوائد و ثمرات ہیں یہ شریعت سے ہی معلوم ہوسکتا ہے، یہی وجہ ہے ان خاص مواقع پر سنت پر عمل پیرا ہو نے سے نہ صرف ہم شرعی مطلوب کو بجالانے کے اجر سےمستفید ہوتے ہیں بلکہ یقینی طور پر دنیا میں ان کے دیگر فوائدبھی حاصل ہوتے ہیں ۔ انہی دعاؤں میں سے ایک دعا بالخصوص بچے کی ولادت کے تعلق سے ہے کہ ہمارے مسلمان بھائی کو جب اولاد جیسی نعمت میسر ہو تو اس موقع پر ہمیں اسے کس قسم کی دعا دینی چاہئے ؟ اس مضمون میں اسی حوالے سے کچھ گزارشات پیش کی جائیں گی ۔ ہمارا مضمون اس حوالے سے درج ذیل نکات پر مشتمل ہے ۔ ٭ اس موقع پر مسنون دعا کون سی ہے ؟ |