Maktaba Wahhabi

26 - 265
جنھوں نے اپنے آپ کو اور اپنے اہل کو قیامت کے دن نقصان میں ڈال دیا، یا درکھو کہ یقینا ظالم لوگ دائمی عذاب میں ہیں ۔ اور اللہ تعالیٰ نے اس صریح خسارہ تک پہنچانے والے عمل کے بارے میں ارشاد فرمایا: ﴿ وَمَن يَعْصِ اللّٰہَ وَرَسُولَهُ وَيَتَعَدَّ حُدُودَهُ يُدْخِلْهُ نَارًا خَالِدًا فِيهَا وَلَهُ عَذَابٌ مُّهِينٌ ﴾[1] اور جو شخص اللہ کی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کرے اور اس کی مقررہ حدوں سے آگے نکلے اسے وہ جہنم میں ڈال دے گا جس میں وہ ہمیشہ رہے گا‘ ایسوں ہی کے لئے رسوا کن عذاب ہے۔ نیز فرمایا: ﴿ أَلَمْ يَعْلَمُوا أَنَّهُ مَن يُحَادِدِ اللّٰہَ وَرَسُولَهُ فَأَنَّ لَهُ نَارَ جَهَنَّمَ خَالِدًا فِيهَا ۚ ذَٰلِكَ الْخِزْيُ الْعَظِيمُ ﴾[2]
Flag Counter