Maktaba Wahhabi

285 - 366
وگرنہ لعنت کرنے والے کی طرف لوٹ جاتی ہے۔ وعن ابن مسعود رضی اللہ عنہ أن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال:سباب المؤمن فسوق، وقتالہ کفر .[1] ترجمہ:ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:کسی مسلمان کو گالی دینا گناہ ہے اور اسے قتل کرنا کفر ہے۔ وعن ابی ذر رضی اللہ عنہ أنہ سمع رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم یقول :لایرمی رجل رجلا بالفسق أو الکفر ،إلا ارتدت علیہ، ، إن لم یکن صاحبہ کذلک. [2] ترجمہ:ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سنا :نہیں کوئی شخص کسی پر کفر یا فسق کا الزام لگاتا مگر وہ الزام اسی پر واپس پلٹ آتاہے اگر وہ (جس پر الزام لگایاگیا ہے)اس کا مستحق نہیں ہے ۔ وعن أنس رضی اللہ عنہ أن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال: لا تباغضوا، ولا تحاسدوا ، ولا تدابروا، ولا تقاطعوا، وکونوا عباد ﷲ إخوانا ، ولایحل لمسلم أن یھجر أخاہ فوق ثلاث . [3] ترجمہ:انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:نہ ایک دوسرے سے بغض رکھو ،اور نہ حسدکرو ،اور نہ ایک دوسرے سے پیٹھ پھیرو، اور نہ ایک دوسرے سے قطع تعلقی کرو، اور اے اللہ کے بندو!بھائی بھائی ہوجاؤ۔کسی مسلمان کیلئے حلال نہیں کہ اپنے بھائی کو تین دن سے زیادہ چھوڑے ۔
Flag Counter