سے ہے ، یہ نزاع و افتراق کیونکہ نقصان دہ ہے اس لئے اس سے بچنا چاہئے ، یہی فرقہ بندی کے دور میں ایک مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے آپ کو افتراق سے بچائے جس کا طریقہ اللہ تعالیٰ نے پیش کردیا :[وَاعْتَصِمُوْا بِحَبْلِ اللہِ جَمِيْعًا وَّلَا تَفَرَّقُوْا۰۠ ][1]یعنی تفرق سے بچنے کی صورت یہ ہے کہ اللہ کی رسی کو تھام لو اور اللہ کی رسی کو تھامنے کا معنی یہ ہے کہ قرآن و حدیث کی پوری پوری پیروی کرو،اپنے آپ کو اس کے پیچھے لگا لواور اپنی من مانی تاویلوں سے کتاب و سنت کو پیچھے کرنے کی کوشش نہ کرو ۔عوام کو مفید مشورہمیرے بھائیو! اور دوستو!آخرمیں ، میں ایک اہم مشورہ آپ کو دینا چاہتا ہوں کہ آپ اپنے وقت کے جید علماء سے رابطہ رکھیں ، ایسے علماء جو مخلص ہوں،ثقہ ہوں،کتاب و سنت کی بات کرنے والے ہوں ، اللہ کا خوف رکھنے والے ہوں،جو اس تفرق کی دلدل میں پھنسے ہوئے نہ ہوں، یہ آپ کو انصاف کی بات بتائیں گے ، آپ کی تربیت کرینگے ، کتاب و سنت کی روشنی میں آپ کا تزکیہ کرینگے کیونکہ تزکیہ و تربیت کی اساس اللہ کا دین ہے ، کتاب و سنت ہے اور کچھ نہیں۔یاد رکھو ایسے علماء کرام ہر دور کے لئے پروردگار کی ایک نعمت ہیں لہٰذا آپ ان سے تعلق جوڑیں ۔سفیان ثوری رحمہ اللہ کا قول ہے:’’ لوأن فقیہا علی رأس جبل لکان ہو الجماعۃ ‘‘ [2]