’’ عامل بالاثر و طریقۃ السلف و ایاک و کل محدثۃ فانھا بدعۃ ‘‘تم حدیث اور طریقہ سلف کو لازم پکڑ لو اور نئے عمل سے اجتناب کرو کیونکہ وہ بدعت ہے ۔سامعین حضرات! ان تمام ادلہ نصوص اور اقوال سلف سے ثابت ہوا کہ بدعت گمراہی اور مہلک ہے ۔قرآن و حدیث میں اس کی شدید ترین مذمت وارد ہے ۔ عملِ بدعت ، بدعتی پر مردود ہے اور عنداللہ غیر مقبول ہے ۔قرونِ خیر اور مذمتِ بدعترسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں ایک شخص نے زمانہ بھر کے روزے رکھنے کا عمل شروع کردیا۔تو آپ نے فرمایا: ’’ من صام الأبد فلا صام ‘‘جس شخص نے ہمیشہ کے روزے شروع کر دیئے ہیں اس نے کوئی روزہ نہیں رکھا ۔[1]ایک شخص نے سفر حج کے تعلق سے زیادہ ثواب کمانے کی غرض سے پیدل چلنے، دھوپ میں بیٹھنے ، بھوکا اور پیاسا رہنے کا عزم کر لیا تو آپ نے فرمایا :’’ ان اللہ لغنی عن تعذیبہ نفسہ ‘‘اس نے اپنے آپ کو جس عذاب میں ڈال رکھا ہے اس سے اللہ ناراض ہے ۔[2]تین افراد نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں اپنااپنا عزم کر لیا ۔ ایک نے زمانے بھرکے روزے رکھنے کا ‘ دوسرے نے رات بھر عبادت کیلئے جاگتے رہنے کا ‘ اور تیسرے نے کبھی شادی نہ کرنے کا تاکہ پوری یکسوئی سے عبادت کرسکوں ۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنے طریقہ مبارکہ سے آگاہ فرمادیا اور پھر فرمایا اگر تم نے