ابو قلاب تو یہاں تک فرمایا کرتے تھے :’’ماابتدع رجل بدعۃ الا استحل السیف ‘‘[1]جو آدمی کسی بدعت کو جاری کرے وہ اپنے لئے تلوار حلال کرلیتا ہے ۔سلیمان التمیمی ایک بدعتی کو سلام کر بیٹھے ۔ موت سے قبل اس گناہ کو یاد کرکے حساب کے ڈر سے روتے رہے ۔امام اوزاعی نے صحابی سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کا یہ قول نقل کیا ہے :جو قوم کسی بدعت کو اپنا لیتی ہے اللہ تعالیٰ ان سے سنت کو اٹھالیتا ہے پھر وہ انہیں قیامت تک نصیب نہیں ہوتی ۔ابن مسعود رضی اللہ عنہ کاقول ہے :’’ اتبعواوالا تبتدعوا فقد کفیتم ‘[2]اتباع کے راستہ پر چلو۔ بدعت کی راہ مت اختیار کرو ۔ قرآن و حدیث تمھارے لئے کافی ہیں ۔عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرمایاکرتے تھے:’’کل بدعۃ ضلالۃ وان راھا الناس حسنۃ‘‘[3]ہربدعت گمراہی ہے خواہ لوگ اسے کتنا ہی اچھا سمجھیں۔امام ابو حنیفہ کا قول ہے :