بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِالحمد للہ رب العالمین والصلاۃ والسلام علیٰ خاتم الأنبیاء والمرسلین نبینا محمدوعلیٰ آلہ وصحبہ اجمعین .اما بعد !تمہید-خطبہ صدارت کی بنیادحضرات گرامی !آج ہمارے اس خطبہ صدارت کی بنیاد امام اہل السنۃ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کا ایک قول ہے : انہوں نے فرمایا ہے:’’اصول الاسلام علی ثلاثۃ أحادیث‘‘یعنی تین احادیث پورے اسلام کی بنیاد ہیں ۔(۱) حدیث عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ :[ انما الاعمال بالنیات]یعنی تمام اعمال کی صحت کا دارومدار صحیح نیت پر ہے۔(۲)حدیث عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا :[من أحدث فی أمرناھذامالیس منہ فھورد]یعنی ہمارے دین میں آنے والی ہر نئی چیز مردود ہے۔(۳)حدیث نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ [ الحلال بین والحرام بین ۔۔۔۔۔۔۔]یعنی حلال بھی واضح ہے او رحرام بھی واضح ہے ۔(الحدیث )امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کا یہی قول امام حاکم نے بھی ذکر کیا ہے لیکن اس میں حدیث