جب یہ طے شدہ بات ہے توواضح ہونا چاہئے کہ ہمارے امراض ومصائب کا بہترین علاج وہی ہے جو اللہ تعالیٰ نے تجویز فرمایا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی محبت اور رضاکی بنیاد حضرات سامعین !اللہ تعالیٰ نے اپنے راضی ہونے کی جوبنیاد ہمیں فراہم کی ہے وہ اپنے پیغمبر محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع ہے۔ [قُلْ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللہَ فَاتَّبِعُوْنِيْ يُحْبِبْكُمُ اللہُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوْبَكُمْ۰ۭ وَاللہُ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ][1] ترجمہ:کہہ دیجئے! اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت رکھتے ہو تو میری تابعداری کرو، خود اللہ تعالیٰ تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناه معاف فرما دے گا اور اللہ تعالیٰ بڑا بخشنے والا مہربان ہے ۔ اس آیت کریمہ سے ثابت ہوا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع ہی دراصل وہ بنیاد ہے جو ہمیں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی ،رضا اور محبت فراہم کرسکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کی رضا کی مستحق تین جماعتیں ایک اور مقام پر یوں ارشاد فرمایا: [وَالسّٰبِقُوْنَ الْاَوَّلُوْنَ مِنَ الْمُہٰجِرِيْنَ وَالْاَنْصَارِ وَالَّذِيْنَ اتَّبَعُوْھُمْ بِـاِحْسَانٍ۰ۙ رَّضِيَ اللہُ عَنْھُمْ وَرَضُوْا عَنْہُ ][2] ترجمہ:اور جو مہاجرین اور انصار سابق اور مقدم ہیں اور جتنے لوگ اخلاص کے ساتھ |
Book Name | صدارتی خطبات(رحمانی) |
Writer | فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی |
Publisher | جمعیت اہل حدیث سندہ |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | ایک جلد |
Number of Pages | 366 |
Introduction | یہ کتاب فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ کے اصلاحی و منہجی صدارتی خطبات کا مجموعہ ہے، جوکہ جمعیت اہل حدیث سندھ کی مرکزی سالانہ سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم نیو سعید آباد کے موقع پر دئیے گئے تھے،اس کتاب میں 1996 تا 2014ء تک کے خطبات کو جمع کیا گیا ہے۔ ان خطبات میں منہج سلف اور مسلک اہل حدیث کو کھول کر بیان کیا گیا ہے۔ شیخ مکرم کے ان خطبات کا بنیادی موضوع ہے مسلک اہل حدیث کی حقانیت ،تعارف اور دعوت بالخصوص توحیدوسنت کا اثبات ،شرک وبدعت کارد اور دعوت وجہاد میں نبوی وسلفی منہج کا بیان ۔ |