بلعنۃ ﷲ ، ولا بغضبہ ، ولابالنار [1] ترجمہ:سمرۃ بن جندب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:اے لوگو! اللہ تعالیٰ کی لعنت،اس کے غضب اور جہنم کی آگ کے ساتھ کسی پر لعنت نہ کرو ۔ وعن ابن مسعود رضی اللہ عنہ قال :قال رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم :لیس المؤمن بالطعان، ولااللعنان ، ولا الفاحش ، ولاالبذی .[2] ترجمہ:ابن مسعود رضی اللہ عنہا سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:مؤمن طعنہ زنی کرنے والا نہیں ہوتا اورنہ ہی لعنت کرنے والا ہوتاہے اور نہ ہی فحش گوئی کرنے والاہوتاہے۔ وعن ابن الدرداء رضی اللہ عنہ قال : قال رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم :إن العبد إذا لعن شیئا صعدت إلی السماء ،فتغلق أبواب السماء دونھا، ثم تھبط إلی الأرض فتغلق أبوابھا، ثم تأخذ یمینا وشمالا ، فإذا لم تجد مساغا رجعت إلی الذی لعن ، فإن کان أھلا لذلک ، وإلا رجعت إلی قائلھا.[3] ترجمہ:ابودرداء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بندہ جب کسی چیز پر لعنت کرتا ہے تو لعنت آسمان کی طرف چڑھ جاتی ہے پس آگے سے آسمان کے دروازے بند کردیئے جاتے ہیں، پھر وہ لعنت زمین کی طرف پلٹتی ہے تو آگے سے زمین کے دروازے بھی بند کردیئے جاتے ہیں، پھر وہ دائیں بائیں پھرتی ہے جب کوئی راستہ نہیں پاتی تو جس پر لعنت کی گئی ہے اس کی طرف پلٹتی ہے، پس اگر وہ اس کا اہل ہوتا ہے تو ٹھیک |
Book Name | صدارتی خطبات(رحمانی) |
Writer | فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی |
Publisher | جمعیت اہل حدیث سندہ |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | ایک جلد |
Number of Pages | 366 |
Introduction | یہ کتاب فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ کے اصلاحی و منہجی صدارتی خطبات کا مجموعہ ہے، جوکہ جمعیت اہل حدیث سندھ کی مرکزی سالانہ سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم نیو سعید آباد کے موقع پر دئیے گئے تھے،اس کتاب میں 1996 تا 2014ء تک کے خطبات کو جمع کیا گیا ہے۔ ان خطبات میں منہج سلف اور مسلک اہل حدیث کو کھول کر بیان کیا گیا ہے۔ شیخ مکرم کے ان خطبات کا بنیادی موضوع ہے مسلک اہل حدیث کی حقانیت ،تعارف اور دعوت بالخصوص توحیدوسنت کا اثبات ،شرک وبدعت کارد اور دعوت وجہاد میں نبوی وسلفی منہج کا بیان ۔ |