Maktaba Wahhabi

283 - 366
علی رجل نذر فیما لایملکہ ، ولعن المؤمن کقتلہ . [1] ترجمہ:ابوزید بن ضحاک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے ملت ِکفر کی جھوٹی قسم جان بوجھ کر کھائی تو وہ ویسا ہی ہے ،اور جس نے کسی آلے کے ساتھ خودکشی کی اسے اسی آلے کے ساتھ قیامت کے دن عذاب دیاجائے گا،جوچیز آدمی کی ملکیت میں نہ ہو اس کی نذر پوری کرنا ضروری نہیں ہے،مؤمن پر لعنت کرنا اسے قتل کرنے جیسا ہے۔ وعن ابی ھریرۃ رضی اللہ عنہ أن رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم قال: لاینبغی لصدیق أن یکون لعانا .[2] ترجمہ:جناب ابوھریرۃ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: صدیق (بہت بڑے سچے)کو یہ بات لائق نہیں ہے کہ وہ لعان (بہت زیادہ لعنت کرنے والا)ہو۔ عن أبی الدرداء رضی اللہ عنہ قال::قال رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم :لایکون اللعانون شفعاء ولاشھداء یوم القیامۃ.[3] ترجمہ:ابودرداء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کثرت سے لعنت کرنے والے لوگ قیامت کے دن نہ تو سفارشی بنیں گے اور نہ ہی گواہ۔ وعن سمرۃ بن جندب رضی اللہ عنہ قال: قال رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم :لا تلاعنوا
Flag Counter