پہنچانا۔ وعن ابن مسعود رضی اللہ عنہ قال :قال رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم :إن الصدق یھدی إلی البر ، وإن البر یھدی إلی الجنۃ ، وإن الرجل لیصدق حتی یکتب عند ﷲ صدیقا۔ وإن الکذب یھدی إلی الفجور ، وإن الفجور یھدی إلی النار ، وإن الرجل لیکذب حتی یکتب عند ﷲ کذابا .[1] ترجمہ:ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:سچائی نیکی کا راستہ دکھاتی ہے اور نیکی جنت کی طرف لے جاتی ہے ،آدمی ہمیشہ سچ بولتا رہتا ہے حتی کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں صدیق (بہت بڑاسچا)لکھ دیاجاتاہے اور بے شک جھوٹ گناہ کاراستہ دکھاتا ہے اور گناہ جہنم کی طرف لے جاتا ہے، آدمی ہمیشہ جھوٹ بولتارہتا ہے حتی کہ وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں کذاب (بہت بڑا جھوٹا)لکھ دیاجاتاہے۔ وعن ابی ھریرۃ رضی اللہ عنہ أن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال: کفی بالمرء کذبا أن یحدث بکل ماسمع .[2] ترجمہ:جناب ابوھریرۃ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی آدمی کے جھوٹا ہونے کیلئے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ ہر وہ بات بیان کردے جو وہ سنے۔ وعن ابی زید بن ثابت بن الضحاک الأنصاری رضی اللہ عنہ ، وھو من أھل بیعۃ الرضوان ، قال :قال رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم :من حلف علی یمین بملۃ غیر الإسلام کاذبا متعمدا فھو کما قال ، ومن قتل نفسہ بشیٔ عذب بہ یوم القیامۃ ، ولیس |
Book Name | صدارتی خطبات(رحمانی) |
Writer | فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی |
Publisher | جمعیت اہل حدیث سندہ |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | ایک جلد |
Number of Pages | 366 |
Introduction | یہ کتاب فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ کے اصلاحی و منہجی صدارتی خطبات کا مجموعہ ہے، جوکہ جمعیت اہل حدیث سندھ کی مرکزی سالانہ سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم نیو سعید آباد کے موقع پر دئیے گئے تھے،اس کتاب میں 1996 تا 2014ء تک کے خطبات کو جمع کیا گیا ہے۔ ان خطبات میں منہج سلف اور مسلک اہل حدیث کو کھول کر بیان کیا گیا ہے۔ شیخ مکرم کے ان خطبات کا بنیادی موضوع ہے مسلک اہل حدیث کی حقانیت ،تعارف اور دعوت بالخصوص توحیدوسنت کا اثبات ،شرک وبدعت کارد اور دعوت وجہاد میں نبوی وسلفی منہج کا بیان ۔ |