Maktaba Wahhabi

264 - 366
مع صاحب بدعۃ، فإن ﷲ تعالیٰ لاینظر إلیھم، وعلامۃ النفاق أن یقوم الرجل ویقعد مع صاحب بدعۃ، وأدرکت خیار الناس کلھم أصحاب سنۃ وھم ینھون عن أصحاب البدعۃ ‘‘ [1] یعنی:’’ اللہ تعالیٰ کے فرشتے مجالسِ علم تلاش کرتے رہتے ہیں ؛لہذا تم اچھی طرح دیکھا کروکہ تمہاری مجلس کس کے ساتھ ہے،کسی بدعتی کے ساتھ نہ ہو ؛کیونکہ اللہ تعالیٰ بدعتیوں کی طرف نہیں دیکھتا،اہلِ بدعت کے ساتھ بیٹھنا نفاق کی علامت ہے،میں نے بڑے بڑے محدثین کوپایا ہے وہ سب کے سب اہلِ بدعت کے ساتھ مجالست ومخالطت سے روکاکرتے تھے۔‘‘ قاضی فضیل بن عیاض کا اہلِ بدعت سے نفرت کے تعلق سے بہت سخت مؤقف تھا،اس حوالے سے ان کی طرف سے بڑے نفیس اقوال منقول ہیں: فرماتے ہیں:’’اہلِ بدعت کے ساتھ بیٹھنے والا سنت سے خالی ہوتا ہے‘‘ نیز فرماتے ہیں:’’اہلِ بدعت کے ساتھ مت بیٹھو،مباداتم پر اللہ تعالیٰ کی لعنت نہ برس پڑے‘‘ نیز فرماتے ہیں:’’ اللہ تعالیٰ، بدعتی سے محبت کرنے والے کے عمل برباد کردیتا ہے اور اسلام کا نور اس کے دل سے نکال دیتا ہے‘‘ نیز فرماتے ہیں:’’مجھے یہودی اور نصرانی کے ساتھ بیٹھ کر کھانا پسند ہے بدعتی کے ساتھ نہیں،اور میر ی یہ خواہش ہے کہ میرے اور بدعتی شخص کے درمیان لوہے کا ایک مضبوط قلعہ
Flag Counter