ہیں ۔ کیونکہ اہل بیت کی توسط سے تقریبا آدھا علم ہم تک پہنچا ہے ، گھریلو امور تقریباً آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت کے ذریعے ہی ہم تک پہنچے ہیں ، اکیلی ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا دو ہزار حدیثوں کی راوی ہیں ، اس لئے ہم تو اہل بیت کو چھوڑ نے کا تصور نہیں کر سکتے ، کیونکہ ان کے توسط سے تو بہت علم ملا ہے ۔ پھر صحیح بخاری کی یہ حدیث انتہائی قابل غور ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’کل امتی ید خلون الجنۃ الا من ابی قیل ومن ابی قال من اطاعنی دخل الجنۃ ومن عصانی فقدابی ‘‘[1] یعنی ہم ایک راہ پر چل رہے ہیں جس کا نام صراطِ مستقیم ہے جو کہ اللہ کی وحی کا نام ہے ، جو قرآن حدیث کا نام ہے ، جو اسی خطِ مستقیم پر چلتا ہو اہمارےپیچھے آئے گا وہ تو جنت میں ہمارے ساتھ جائے گا اس لئے کہ جنت کا یہی واحد راستہ ہے ،جنت کے دوتین ، یا چار پانچ راستے نہیں،اور جس نے خطِ مستقیم سے اپنے آپ کو پھیر لیا ، دائیں بائیں چلاگیا تو گویا اس نے جنت میں جانے سے انکار کردیا ، اس کی خواہش اگر چہ جنت میں جانے کی ہولیکن اس نے اپنے کردار کے ذریعے جنت میں داخلے سے انکار کردیا ہے ۔ اب یہ سارے حقائق اپنے سامنے رکھیں ، اب بات سمجھنے میں آسانی ہوجائے گی ، فرقہ کیسے بنتا ہے جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس دین میں اصل ہیں ، کیونکہ وہ اللہ کے پیغمبر ہیں ، اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوری زندگی صرف وحی کا درس دیا ، صحابہ رضی اللہ عنہم کے سامنے اسی وحی کو پیش کیا، کبھی کسی مسئلہ میں یہ نہیں فرمایا کہ یہ میری رائے ہے ، حتی کہ وفات تک یہی باتیں ہوتی رہیں ، اور آخر میں فرماگئے کہ جو اس راہ پر چل کر میرے پیچھے آئے گا مجھ سے آملے گا ، وہ |
Book Name | صدارتی خطبات(رحمانی) |
Writer | فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی |
Publisher | جمعیت اہل حدیث سندہ |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | ایک جلد |
Number of Pages | 366 |
Introduction | یہ کتاب فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ کے اصلاحی و منہجی صدارتی خطبات کا مجموعہ ہے، جوکہ جمعیت اہل حدیث سندھ کی مرکزی سالانہ سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم نیو سعید آباد کے موقع پر دئیے گئے تھے،اس کتاب میں 1996 تا 2014ء تک کے خطبات کو جمع کیا گیا ہے۔ ان خطبات میں منہج سلف اور مسلک اہل حدیث کو کھول کر بیان کیا گیا ہے۔ شیخ مکرم کے ان خطبات کا بنیادی موضوع ہے مسلک اہل حدیث کی حقانیت ،تعارف اور دعوت بالخصوص توحیدوسنت کا اثبات ،شرک وبدعت کارد اور دعوت وجہاد میں نبوی وسلفی منہج کا بیان ۔ |