ناصح ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم ناصح ہیں اللہ اور اس کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآ ن وحدیث پیش کیا ہے ، تو یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ قرآ ن و حدیث پلے نہ پڑیں ۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ قرآن و حدیث کو سمجھنا ایک خاص طبقے کا کام ہے وہی اسکو پڑھیں اور سمجھیں ہم تو اسے سمجھنے سے قاصر ہیں ، حقیقت یہ ہے کہ یہ تقسیم باطل ہے ، صراط مستقیم اللہ تعالیٰ کی وحی کا نام ہے ، جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوری زندگی اس وحی کو پیش کیا ، کوئی قیل و قال نہیں ، حتی کہ اپنی خواہشات کو بھی ( جو کہ انتہائی پاکیزہ ہیں ) دین میں داخل نہیں کیا ، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : [وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْہَوٰى ۔ اِنْ ہُوَاِلَّا وَحْيٌ يُّوْحٰى][1] ترجمہ : ( اور نہ اپنی خواہش سے کوئی بات کہتے ہیں وہ تو صرف وحی ہے جو اتاری جاتی ہے ) یہ اسلئے کہ دین خالص رہے اس لئے اپنی خواہش تک کو بھی دین میںداخل نہیں کیا بعض مواقع پر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سوال لے کر آتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم جواب دینے کیلئے وحی کا انتظار فرماتے : وحی آتی تو جواب مرحمت فرماتے ۔ کتب حدیث میں اس کی بیسیوں مثالیں موجود ہیں ایک بار تو ایسا ہوا کہ یہودیوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا کل جواب دونگا ( یہ سوچ کر کہ وحی آجائے گی جواب دے دیں گے ) لیکن اللہ تعالیٰ کو اپنے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کا ان شاء اللہ نہ کہنا ، نا گوار گزرا کیونکہ مشئیت تو اللہ تعالیٰ کی چلتی ہے کسی اور کی نہیں ، حتی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی نہیں ، بلکہ نبی تو اللہ کی مشئیت کے تابع ہوتا ہے،اگلے دن یہودی پہنچ گئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہیں جواب نہیں دے رہے ، بار بار آسمان کی طرف |
Book Name | صدارتی خطبات(رحمانی) |
Writer | فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی |
Publisher | جمعیت اہل حدیث سندہ |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | ایک جلد |
Number of Pages | 366 |
Introduction | یہ کتاب فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ کے اصلاحی و منہجی صدارتی خطبات کا مجموعہ ہے، جوکہ جمعیت اہل حدیث سندھ کی مرکزی سالانہ سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم نیو سعید آباد کے موقع پر دئیے گئے تھے،اس کتاب میں 1996 تا 2014ء تک کے خطبات کو جمع کیا گیا ہے۔ ان خطبات میں منہج سلف اور مسلک اہل حدیث کو کھول کر بیان کیا گیا ہے۔ شیخ مکرم کے ان خطبات کا بنیادی موضوع ہے مسلک اہل حدیث کی حقانیت ،تعارف اور دعوت بالخصوص توحیدوسنت کا اثبات ،شرک وبدعت کارد اور دعوت وجہاد میں نبوی وسلفی منہج کا بیان ۔ |