Maktaba Wahhabi

87 - 131
کی طرف سے اور دوسری معالج کی طرف سے۔ مریض کی جانب سے قوت نفس پر ضبط اور اللہ تعالیٰ کی طرف سچا لگاؤ ہونا چاہیے۔ اور اس بات کا پختہ یقین کہ قرآنِ کریم مومنوں کے لیے باعث شفا اور رحمت ہے۔ صحیح طریقہ سے دعا کروانا جس پر زبان و دل کا اتفاق ہو۔ کیونکہ رقیہ ایک قسم کی لڑائی ہے اور لڑائی کرنے والا بغیر دو چیزوں کے کامیاب نہیں ہو سکتا: اوّل:… ہتھیار بذاتِ خود عمدہ ہو۔ دوم:… کلائی اور بازو طاقت ور ہوں۔ جب بھی ان میں سے کوئی چیز معدوم ہو گی ہتھیار کا کوئی خاص فائدہ نہیں ہو گا۔پھر اگر دونوں چیزیں معدوم ہوں تو کیا ہو گا؟ جب دل توحید، توکل، تقویٰ اور اللہ تعالیٰ کی طرف توجہ سے عاری ہو، پھر کہاں کوئی ہتھیار رہ گیا۔ اسی طرح معالج کی جانب سے بھی دونوں چیزیں ہونی چاہئیں (یعنی قرآن و سنت) ‘‘ [1] ۹… رقیہ (دَم جھاڑ) کی شرطیں ۱… رقیہ اللہ تعالیٰ کے کلام، یا اس کے اسماء و صفات یا ماثور دعاؤں کے ذریعے ہو۔
Flag Counter