Maktaba Wahhabi

11 - 131
مقدمہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِيْ لَہُ الْحَمْدُ کُلُّہ،وَأَشْھَدُ أَنْ لاَّ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ، وَأَشْھَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُوْلُہ، صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَعَلیٰ آلِہِ وَأَصْحَابِہٖ وَسَلَّمَ۔ حمد و ثنائے جمیل اس اللہ کریم کے لیے ہے کہ تمام تعریفیں جس ذاتِ اقدس کو ہی لائق ہیں۔ اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ ایک اللہ عزوجل کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں۔ وہ اپنی ذات وصفاتِ عالیہ میں بالکل یکتا و تنہا ہے اور اس کا کوئی بھی ساجھی، شریک اور حصے دار نہیں۔ اور میں اس بات کی بھی گواہی دیتا ہوں کہ محمد (بن عبداللہ القرشی الہاشمی) صلی اللہ علیہ وسلم اللہ رب العالمین کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ اللہ تبارک و تعالیٰ آپ کی ذاتِ اطہر، آپ کی آل و ذرّیت، ازواجِ مطہرات اور تمام اصحابِ اخیار پر ان گنت، بے شمار رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے۔ اما بعد: ہر آدمی کا دنیا میں مقصود العین ہمیشہ دل کی راحت، دل کا سرور اور اپنے غموں، دُکھوں سے اس کی نجات ہوتا ہے۔ اسی مقصود و مطلوب کے ساتھ پاکیزہ زندگی حاصل ہوتی ہے اور بے انتہا خوشی و مسرت کی تکمیل بھی۔ چنانچہ پر
Flag Counter