Maktaba Wahhabi

49 - 131
تیرھواں علاج ناگواریوں کے ساتھ زندگی کو چھوٹا نہ کرے 13…ایک عقل مند آدمی جانتا ہے کہ اس کی صحیح زندگی، سعادت و نیک بختی اور اطمینان و سکون والی زندگی ہے۔ اور یہ زندگی نہایت مختصر ہوا کرتی ہے۔ چنانچہ: اس کے لیے ضروری نہیں ہے کہ وہ ناگواریوں کے ساتھ اُسے غم، دُکھ اور سستی و کاہلی کے ساتھ مزید چھوٹا کرے۔ یہ تو صحیح اطمینان والی زندگی کے اُلٹ ہو گا۔ اور ایسا اُلٹا کام کرنے سے وہ اپنی زندگی کے ساتھ دشواری اور کنجوسی سے کام لیتا ہے کہ اس حیاتِ مستعار میں سے ایک بڑا حصہ وہ غموں، دُکھوں او ر ناگواریوں کو زبردستی لے کر گزارتا ہے۔ یوں پھر ایک صالح مومن بندے اور ایک فاجر و فاسق آدمی کے درمیان کوئی فرق نہیں رہ جاتا۔ جبکہ مومن آدمی کو ’’صحیح حیاتِ سعادت… اطمینان والی مختصر زندگی‘‘ والی معرفت کے یقینی اور پایۂ ثبوت کو پہنچے ہوئے وصف سے ایک بہت بڑا، وافر حصہ ملا کرتا ہے اور اُسے بہت ہی جلد اور دیرپا نفع بخش سعادت والی زندگی کا حصہ مل جاتا ہے۔ چودھواں حل دنیاوی تکلیفوں کا اللہ کی نعمتوں سے موازنہ نہ کرے 14…اور مومن، مسلمان آدمی کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ: جب اُسے کوئی ناپسندیدہ، تکلیف دہ بات آپہنچے یا وہ اس سے خائف ہو جائے تو وہ اس کو
Flag Counter