Maktaba Wahhabi

71 - 131
دواؤں اور نفسیاتی ڈسپنسریوں کے معارض ہے نہ ہی ان سے کوئی چیز مانع ہے۔ اور وہ ہے ’’شرعی جھاڑ پھونک ‘‘ کا طریقہ۔امراض سے بچاؤ کا یہ دوسرا مرحلہ ہے جسے ہم آنے والے صفحات میں چند نقاط کے ذریعے بیان کریں گے۔ ۳… رقیہ کیا ہے؟ رقیہ سے مراد قرآنی آیات، مشکلات سے پناہ مانگنے والی دعائیں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت شدہ دعاؤں کا مجموعہ ہے۔ جسے مسلمان اپنے اوپر یا اپنے بیوی بچوں پر کسی نفسیاتی مرض کے علاج کے لیے پڑھتے ہیں۔ جنات اور انسانوں کی نظر بد سے بچنے کے لیے، یا شیطانی وسوسہ، جادو اور دوسری جسمانی بیماریوں سے شفا یابی کے لیے پڑھتے ہیں۔ یہی شرعی رقیہ ہے۔ یہ جادو یا شعبہ بازی نہیں جیسا کہ بعض لوگ سمجھتے ہیں۔ نہ ہی کوئی ناپسندیدہ بدعت ہے جس کی دین میں کوئی اصل نہ ہو۔ اسی لیے لوگوں کے ذہنوں میں جب رقیہ کا یہ غلط اورمحدود مفہوم پیداتو علاج اور شفا کی تلاش میں لوگ جادو گروں، شعبدہ بازوں اور دجالوں کی طرف متوجہ ہوئے۔حالانکہ مسلمانوں کے عقیدہ کے مطابق یہ کتنا پر خطر ہے؟کسی سے یہ پوشیدہ نہیں، یا لوگوں نے اپنی مختلف بیماریوں کا علاج ترک کر دیا جس کی وجہ سے انہیں ایسی تکلیف ہوئی اور ایسے بُرے آثار ان کی زندگی میں رونما ہوئے جسے اللہ ہی جانتا ہے۔ یہ سب جہالت اور ان امراض میں رقیہ کی منفعت کو معمولی سمجھنے کی وجہ سے ہوا۔
Flag Counter