Maktaba Wahhabi

90 - 131
۵…غیر فطری طور پر کثرت نسیان۔ ۶… سخت کاہلی کے ساتھ پورے جسم میں تھکاوٹ محسوس کرنا۔ ۷…رات میں نیند کا اُچاٹ ہو جانا، اور بآسانی نیند نہ آنا۔ ۸…ہمیشہ غم و اضطراب اور تنگ دلی محسوس کرنا۔ ۹…بلا سبب رونا یا ہنسنا۔ ۱۰…ڈراؤنے خواب دیکھنا۔ ۱۱…زیادہ شرمانا اور لوگوں سے تنہائی پسند کرنا۔ ۱۲…گھر میں یا اہل و عیال کے ساتھ بیٹھنے کو ناپسند کرنا، یا ان کے ساتھ سختی سے پیش آنا اور گھریلو مشاکل کا بہت زیادہ رونما ہونا۔ ۱۳…انسان کا سلبی تغیرات میں پڑنا جب کہ کامیابی اور استقرار اس کا شیوہ تھا۔ ۱۴…جسم کے کسی حصہ میں کسی خاص مرض کا پیدا ہوناجس سے جدید دوائیں یا نفسیاتی علاج کارگر نہ ہو رہے ہوں، جیسے کینسر، جسم کی اینٹھن، زکام، الرجک وغیرہ… [1] ۱۱…آپ خود اپنے معالج ہیں میرے پیارے بھائی! اگر آپ اپنی زندگی میں دَم، جھاڑ کی منفعت کے قائل ہیں تو آپ کو کسی کے پاس جانے کی ضرورت نہیں کہ وہ آپ کو دَم کرے۔ بلکہ آپ بذاتِ خود اپنا رقیہ کر سکتے ہیں اور یہ کئی طرح سے افضل اور مفید ہے:
Flag Counter