Maktaba Wahhabi

82 - 131
(ج) بعض حقیقی واقعات: امام ابن قیم رحمہ اللہ علیہ نے ذکر کیا ہے کہ: (مکہ میں میرے اوپر ایک وقت ایسا آیا کہ میں بیمار ہو گیا اس موقع پر نہ تو کوئی ڈاکٹر ملا اور نہ دواملی۔ اس وقت میں سورۂ فاتحہ سے اپنا علاج کرتا رہا۔ اس کی عجیب تاثیر میں نے دیکھی۔ زمزم چند گھونٹ لے کر اس پر کئی بار پڑھتا پھر پی جاتا، جس سے مجھے مکمل شفا یابی ہو گئی۔ پھر بہت سی تکلیفوں میں اسی پر اعتماد کرنے لگا اور مکمل فائدہ ملتا۔جس کو بھی کوئی تکلیف ہوتی اس کے لیے میں یہی نسخہ بیان کرتا جن میں سے اکثر لوگوں کو جلد شفا مل جاتی۔ [1] کتاب کے آخر میں ہم دورِ حاضر کے بعض واقعات ذکر کریں گے جسے صاحب واقعہ ہی نے بہت سی بیماریوں سے شفا یابی کے سلسلے میں شرعی دَم جھاڑ کے فوائد کے بارے میں بیان کیا ہے۔ ۷… رقیہ اور جائز علاج شرعی دَم کی طرف دعوت اور تمام امراض سے شفا یابی کے حصول کے لیے کوشش کرنے کے ساتھ یہ بیان و وضاحت ضروری ہے کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ ڈاکٹروں کی طرف رجوع کر کے جائز علاج کرانا اور نفع بخش دوائیں استعمال کرنا یا قابل اعتماد نفسیاتی دواخانوں کا مراجعہ کرنا ناجائز ہے۔ ایسی بات ہرگز نہیں، بلکہ یہ سب جائز اور مشروع ہے۔ اس کی دلیل یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود بھی
Flag Counter