Maktaba Wahhabi

53 - 131
ملاپ بہت زیادہ ہو اس ضمن میں یہ اَمرتو نہایت محقق اور مستحکم ہونا چاہیے۔ چنانچہ جب بھی آپ نے اُن سے کسی تکلیف اور بُرائی کو بغیر کسی شکریہ کے مطالبہ کے دُور کرنے پر آمادہ کر لیا تو سمجھ لیجیے کہ آپ نے اُن کو آرام پہنچایا اور خود بھی راحت حاصل کی۔ راحت و مسرت کے محرکات میں سے یہ بھی ہے کہ اُس نفسیاتی سبب کے مطابق: جو آپ کو قلق و اضطراب میں مبتلا رکھے فضائل و الے اعمال کو لے لیا جائے اور ان پر مکمل عمل ہو۔ اگر آپ نے ایسا کر لیا تو بلاشبہ اپنے قلق و اضطراب کے زائل ہونے کے ساتھ ساتھ کہ جس قلق نے آپ کو سب کچھ بھلا رکھا تھا … بہت ہی زیادہ بھلائی کو حاصل کر لیں گے۔او ر دانائی کی باتوں میں سے ایک بات یہ ہے کہ: اگر آپ نے ایسا نہ کیا تو بلاشبہ آپ فضیلت و بزرگی اور عزت و وقار کو حاصل کرنے میں بالکل نامراد ہو کر اپنے خسارہ اور اضطراب والے راستوں پر پلٹ آئیں گے۔ اس لیے کہ آپ نے راستہ ہی ٹیڑھا اختیار کر لیا ہو گا۔‘‘ سکون و راحت کے محرکات میں سے ایک سبب اور محرک یہ بھی ہے کہ: آپ پریشان کن، بے لطف و مکدر معاملات کی بجائے نہایت صاف ستھرے اور حلاوت آمیز اُمور کو اختیار کیجیے۔اس سے ناگواریاں دُور ہوں گی اور لذتوں کے نکھار میں اضافہ ہو گا۔ اٹھارہواں علاج نفع بخش اُمور کا اختیار کرنا 18…انتہائی نفع بخش اُمور و معاملات کو اپنا نصب العین بنا لیجیے اور انہیں
Flag Counter