Maktaba Wahhabi

70 - 131
۸…(بسم اللہ) کہنے کا خیال رکھنا اور کام کی ابتدا میں اسے نہ بھولنا۔ بلکہ اپنی زندگی کے تمام معاملات اور ہر موڑ پر پڑھنا تاکہ ہم جنوں کے شر اور ان کی تکالیف سے محفوظ رہ سکیں۔ ۹… ایسی اطاعت و عبادت جو دل میں ایمان کو بڑھاتی اور اللہ تعالیٰ سے رابطہ مضبوط کرتی ہے۔ ان کا پابند ہونا۔ مثلاً سنن رواتب، نماز وتر و چاشت، نماز تہجد، صدقہ و خیرات اور نفلی روزے وغیرہ۔ ۱۰…بکثرت استغفار اور دعا کرنا، اور مختلف الفاظ میں اللہ کا ذکر کرنا اور اسی سے اپنا وقت پُر رکھنا۔ نفس کی ان امراض سے حفاظت کے یہ اہم طریقے ہیں۔ ان پر ہمیں محافظت کرنی چاہیے۔ اپنی تمام تر مشغولیات اور عذر کے باوجد ان کا پابند ہونا چاہیے تاکہ دلی سعادت اور نفسیاتی اطمینان و سکون ہمیں حاصل رہے اور تمام ظاہری و باطنی امراض سے ہم محفوظ رہیں۔ لیکن آج لوگوں کی سستی و کاہلی اور محافظت و بچاؤ کے مرحلہ میں کوتاہی کی وجہ سے خواہ خود اپنا معاملہ ہو یا بیوی بچوں کا، شیطان کے بہکانے اور دنیا کی لذتوں میں مشغولیت کی وجہ سے انہیں بہت ساری بیماریاں لاحق ہو گئی ہیں جن کے علاج اور شفا کے لیے خاص دوا کی ضرورت ہے۔ کم از کم نفس، جسم اور دل پر اس کے اثر اور ضرر کو کم کرنے کے لیے ضروری ہے۔ ان امراض میں مبتلا ہونے کے بعد ان کا مخصوص اور مفید علاج نہ توماڈرن
Flag Counter