Maktaba Wahhabi

67 - 131
سے ہو یا اخلاقیات و اجتماعیات وغیرہ سے۔اللہ تعالیٰ نے جن عبادات و اطاعت کا حکم دیا ہے انہیں بجا لانا اور تمام نافرمانیوں اور حرام کردہ چیزوں سے بچنا، یہ تمام چیزیں اللہ کے حکم سے قلبی سعادت کی ضامن ہیں۔ نفس کو تمام نفسیاتی، روحانی اور جسمانی مرض سے بچا سکتی ہیں۔ اسی لیے اسلام نے ہمیں تمام تعلیمات اور آداب، دعاؤں اور اذکار کو اپنانے کی دعوت دی ہے۔ جب ہم اس کے مکمل طور پر پابند ہو جائیں گے تو ان شاء اللہ نفسیاتی بیماریوں سے ہماری حفاظت کے لیے یہ ڈھال بنیں گے۔ شیطانی وسوسوں اور زندگی کی مشکلات سے بچاؤ کریں گے اور اس دنیا میں سعادت اور اطمینان و وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کا سبب بنیں گے۔ بعض اہم وظائف و اذکار درج ذیل ہیں: ۱… تمام واجبات پر عمل کرنا، خاص طور پر مردوں کے لیے پانچوں وقت کی نمازیں مسجد میں با جماعت اطمینان و خشوع کے ساتھ ادا کرنا۔ ۲… تمام گناہوں اور نا فرمانیوں سے دُور رہنا، ان سے توبہ کرنا اور تمام چھوٹے بڑے گناہوں سے بچنا۔ خاص طور پر اس زمانہ میں جس کا بہت سے لوگ ارتکاب کرتے ہیں۔ یعنی گانے اور میوزک سننا، فلم اور گندے ڈرامے دیکھنا جو دل میں ایمان کو کمزور کر کے نفاق پیدا کرتے ہیں۔ اور ایسے شخص پر جنات و شیاطین کو مسلط کر دیتے ہیں۔
Flag Counter