Maktaba Wahhabi

55 - 131
اشعال و اشیاہ میں سے جو سب سے زیادہ اہم ہے اُسے سب سے پہلے اور اُس کے بعد دوسرے درجے والے اہم ترین اور پھر تیسرے درجے میں اہم کاموں کو اختیار کیا جائے۔ اور یہ کہ ان میں سے جس اہم کام کی طرف تمہاری طبیعت زیادہ مائل ہو او ر اس میں تمہاری رغبت دوسرے کاموں کی نسبت زیادہ ہو اس کا چناؤ پہلے کرلو۔ بلاشبہ اس کا اُلٹ کرنا دل کی اُکتاہٹ، آزردگی اور ناگواری کو جنم دیتا ہے۔ مزید برآں صحیح سوچ اور تجربہ کار، صالح اور ہمدرد لوگوں کے ساتھ مشاورت سے بھی مدد لیجیے۔ جان رکھیے کہ جس نے تجربہ کار، صالح اور ہمدرد و غمگسار لوگوں سے مشورہ کر لیا وہ کفِ ندامت نہیں اُٹھائے گا۔ جو کام آپ کرنا چاہتے ہیں اس کا مطالعہ نہایت دقیق نظری سے کر لیجیے۔ اور جب اس کام میں مصلحت و منفعت پایہ ثبوت کو پہنچ جائے اور اس کام کا عزم صمیم کر لیں تو اللہ عزوجل پر پورا توکل کر کے اسے کر گزریں۔ (اس میں کبھی نقصان نہیں ہو گا۔ ان شاء اللہ اس لیے کہ) بلاشبہ اللہ رب العالمین اپنی ذاتِ اقدس پر توکل کرنے والوں کو بہت پسند فرماتے ہیں۔ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلیٰ نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلَی اٰلِہٖ وَاَزْوَاجِہٖ وَاَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَ وَبَارکَ وَسَلّمَ تَسْلِیْمًا کَثِیْرًا۔ 
Flag Counter