Maktaba Wahhabi

36 - 131
حتی کہ بندہ اگرچہ حالت فقر وفاقہ میں ہو یا بیمار ہو یا کسی نقصان وغیرہ سے دو چار ہو جائے تو بلاشبہ اگر وہ اپنے اوپر اللہ کی بے حساب اور ان گنت نعمتوں کا مقابلہ انتہائی انصاف کے ساتھ اُسے پہنچنے والی چند ایک ناپسندیدہ مشکلات سے کرے تو ان چندایک ناپسندیدہ مشکلات کی نسبت تناسب اللہ عزوجل کی بے شمار نعمتوں کے مقابلے میں کچھ بھی نہ ہو گی۔ بلکہ ان تکلیف دہ مشاکل و مصائب کے ذریعے جب اللہ عزوجل اپنے بندے کو آزمائے اور بندہ اس موقع و حالت میں صبرو استقامت اور تسلیم و رضا سے کام لے تو ان مشکلات کا سخت حملہ اس کے لیے معمول بن جاتا ہے اور اس کی کلفت ہلکی ہو جاتی ہے۔ بلکہ بندے کو اس آزمائش [1]
Flag Counter