Maktaba Wahhabi

95 - 156
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم درج ذیل کلمات پڑھنے کا حکم دیا کرتے تھے((اے اللہ ! میں تیری پناہ طلب کرتا ہوں، بخیلی سے، بزدلی سے اور اس بات سے پلٹایا جائوں بہت زیادہ بڑھاپے کی عمر کو اور تیری پناہ طلب کرتاہوں دنیا کی آزمائش سے اور عذاب قبر سے))اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ 9۔ عَنْ اَبِیْ اُمَامَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم((مَنْ قَرَا آیَۃَ الْکُرْسِیِّ دُبُرَ کُلِّ صَلاَۃٍ مَکْتُوْبَۃٍ لَمْ یَمْنَعْہُ مِنْ دُخُوْلِ الْجَنَّۃِ اِلاَّ اَنْ یَمُوْتَ۔))رَوَاہُ النَّسَائِیُّ وَابْنُ حَبَّانَ وَالطَّبْرَانِیُّ [1] (صحیح) حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جس نے ہر نماز کے بعد آیت الکرسی [2] پڑھی اسے موت کے سوا کوئی چیز جنت میں جانے سے نہیں روک سکتی۔‘‘ اسے نسائی، ابن حبان اور طبرانی نے روایت کیا ہے۔ 10۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ رضی اللّٰه عنہ قَالَ: کَانَ اِذَا سَلَّمَ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم مِنَ الصَّلاَۃِ قَالَ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ] سُبْحَانَ رَبِّکَ رَبِّ الْعِزَّۃِ عَمَّا یَصِفُوْنَ وَسَلاَمُ عَلَی الْمُرْسَلِیْنَ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۔[ رَوَاہُ اَبُوْ یَعْلٰی[3] حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب(نماز سے)سلام پھیرتے تو تین مرتبہ یہ کلمات ارشاد فرماتے ’’تیرا عزت والا رب ان تمام عیوب سے پاک ہے جو کافر بیان کرتے ہیں۔ سلامتی ہو رسولوں پر اور حمد کے لائق صرف اللہ رب العالمین کی ذات ہے۔‘‘ اسے ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے
Flag Counter