Maktaba Wahhabi

90 - 156
عَلَیْہِ [1] حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا’’جب تم نماز پڑھو تو کہو ’’((تمام زبانی‘ جسمانی اور مالی عبادت اللہ تعالیٰ ہی کے لئے ہے۔اے نبی ! آپ پر اللہ کا سلام اور اس کی رحمتیں اور برکتیں ہوں۔ ہم پر بھی اور اللہ تعالیٰ کے نیک بندوں پر بھی سلام۔میں گواہی دیتا ہو ں کہ اللہ کے سوا کوئی الٰہ نہیں اور گواہی دیتا ہوں کہ محمد اللہ تعالیٰ کے بندے اور رسول ہیں۔))‘‘ پھر آدمی اپنے لئے جو دعا پسند کرے‘ وہ مانگے۔‘‘ اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 127 دوسرے تشہد کی مسنون دعاؤں سے قبل درج ذیل دعا(درود شریف)پڑھنا چاہئے۔ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ اَبِیْ لَیْلٰی رضی اللّٰه عنہ قُلْنَا : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ! کَیْفَ الصَّلاَۃُ عَلَیْکُمْ اَہْلَ الْبَیْتِ ؟ قَالَ : قَالُوْا ] اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَ عَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اِبْرَاہِیْمَ وَ عَلٰی آلِ اِبْرَاہِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَجِیْدٌ اَللّٰہُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَ عَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی اِبْرَاہِیْمَ وَ عَلٰی آلِ اِبْرَاہِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَجِیْدٌ [ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[2] حضرت عبدالرحمان بن ابی لیلیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ہم نے پوچھا ’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !ہم آپ پر اور اہل بیت پر کس طرح درود بھیجیں؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’کہو((اے اللہ! محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)اور آل محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)پر اسی طرح رحمت بھیج جس طرح تونے ابراہیم(علیہ السلام)اور آل ابراہیم(علیہ السلام)پر رحمت بھیجی۔ تعریف اور بزرگی تیرے ہی لئے ہے۔یا اللہ! محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)اور آل محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)پر اسی طرح برکت نازل فرما جس طرح تونے ابراہیم(علیہ السلام)اور آل ابراہیم(علیہ السلام)پر برکت نازل فرمائی‘ تو یقینا تعریف کیا گیا اور بزرگ ہے۔))‘‘اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 128 درود شریف کے بعد پڑھی جانے والی بعض مسنون دعائیں یہ ہیں۔
Flag Counter