Maktaba Wahhabi

84 - 156
لازوال بادشاہت کے واسطے سے۔))راوی(حضرت عقبہ رضی اللہ عنہ)نے کہا’’بس اتنا ہی۔‘‘ میں نے کہا ’’ہاں۔‘‘ حضرت عقبہ رضی اللہ عنہ نے کہا’’جب کوئی یہ کہتا ہے تو شیطان کہتا ہے اب وہ مجھ سے تمام دن کے لئے بچا لیا گیا۔‘‘اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے مسئلہ نمبر 120 مسجد میں داخل ہونے اور نکلنے کی دعا درج ذیل ہے۔ عَنْ فَاطِمَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا بِنْتِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَتْ : کَانَ رَسُوْلُ اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم اِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ یَقُوْلُ ] بِسْمِ اللّٰہِ وَالسَّلاَمُ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِیْ ذُنُوْبِیْ وَافْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ[ وَ اِذَا خَرَجَ، قَالَ ]بِسْمِ اللّٰہِ وَالسَّلاَمُ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِیْ ذُنُوْبِیْ وَافْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ فَضْلِکَ [ رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ [1] (صحیح) حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہتی ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب مسجد میں داخل ہوتے تو فرماتے((اللہ کے نام سے مسجد میں داخل ہوتا ہوں اللہ کے رسول پر سلام ہو،اے اللہ! میرے گناہ معاف فرما اور اپنی رحمت کے دروازے میرے لئے کھول دے۔))‘‘ جب مسجد سے باہر نکلتے تو یہ کلمات ادا فرماتے’’((اللہ کے نام سے مسجد سے نکلتا ہوں، اللہ کے رسول پر سلام ہو اے اللہ! میرے گناہ معاف فرما اور اپنے فضل کے دروازے میرے لئے کھول دے۔))‘‘اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter