Maktaba Wahhabi

82 - 156
یَذْکُرِ اسْمَ اللّٰہِ عَلَیْہِ رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ وَابْنُ مَاجَۃَ [1] (حسن) حضرت سعد بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جس نے وضو سے پہلے بسم اللہ نہ پڑھی تو اس کا وضونہیں ہوا۔‘‘ اسے ترمذی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 115 وضوسے قبل نیت کے مروجہ الفاظ’’نَوَیْتُ اَنْ اَتَوَضَّأُ‘‘ حدیث سے ثابت نہیں۔ مسئلہ نمبر 116 وضو کے بعد درج ذیل دعا پڑھنا مسنون ہے۔ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم((مَا مِنْکُمْ مِنْ اَحَدٍ یَتَوَضَّأُ فَیُسْبِغَ الْوُضُوْئَ ثُمَّ یَقُوْلُ : اَشْہَدُ اَنْ لاَّ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لاَ شَرِیْکَ لَہٗ وَ اَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ اِلاَّ فُتِحَتْ لَہٗ اَبْوَابُ الْجَنَّۃِ الثَّمَانِیَۃَ یَدْخُلُ مِنْ اَیِّہَا شَائَ))رَوَاہُ اَحْمَدُ وَ مُسْلِمٌ وَ اَبُوْدَاؤٗدَُ [2] وََ زَادَ التِّرْمِذِیُُّ((اَللّٰہُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ التَّوَّابِیْنَ وَاجْعَلْنِیْ مِنَ الْمُتَطَہِّرِیْنَ))[3](صحیح) حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’ اگر کوئی شخص مکمل وضو کرکے یہ دعا پڑھ لے((میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں))تو اس کے لئے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دئیے جاتے ہیں کہ جس سے چاہے داخل ہو۔‘‘ اسے احمد، مسلم، ابوداؤد اور ترمذی نے روایت کیا ہے۔اورترمذی نے اس دعا میں ان الفاظ کا اضافہ بھی کیا ہے((یا اللہ! مجھے توبہ کرنے والوں اور پاک رہنے والوں سے بنا۔)) مسئلہ نمبر 117 وضو کے دوران مختلف اعضا دھوتے وقت مختلف دعائیں یا کلمہ شہادت پڑھنا احادیث سے ثابت نہیں۔
Flag Counter