Maktaba Wahhabi

80 - 156
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے بستر پر تشریف لاتے تو((قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ، قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ اور قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ))(تینوں سورتیں)پڑھ کر اپنی ہتھیلیوں پر پھونک مارتے اور انہیں اپنے چہرے پر پھیرتے نیز اپنے جسم کے جتنے حصے تک ہاتھ پہنچ سکتا اس پر بھی پھیرتے۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیمارہوتے تو مجھے حکم دیتے کہ میں تینوں سورتیں پڑھ کر ہاتھوں پر پھونکوں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم پر پھیروں۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 109 نیند میں برا خواب دیکھنے پر تین بار تعوذ پڑھنا چاہئے۔ 6۔ عَنْ جَابِرٍرضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم((اِذَا رَاٰی اَحَدُکُمُ الرُّؤْیَا یَکْرَہُہَا فَلْیَبْصُقْ عَنْ یَسَارِہٖ ثَلاَ ثًا وَلْیَسْتَعِذْ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ ثَلاَ ثًا وَالْیَتَحَوَّلْ عَنْ جَنْبِہِ الَّذِیْ کَانَ عَلَیْہِ))رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جب تم میں سے کوئی شخص ناپسندیدہ خواب دیکھے، تو تین مرتبہ بائیں طرف تھوکے او ر تین مرتبہ((اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ))’’میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔‘‘پڑھے اور جس کروٹ پر لیٹا تھا، اسے بدل دے۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 110 نیند نہ آنے پر یہ دعا مانگنی چاہئے۔ 7۔ عَنْ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : شَکَوْتُ اِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم اَرَقًا اَصَابَنِیْ فَقَالَ :((قُلْ ]اَللّٰہُمَّ غَارَتِ النُّجُوْمُ وَ ہَدَأْتِ الْعُیُوْنُ وَ اَنْت حَیٌّ قَیُّوْمٌ لاَ تَاْخُذُکَ سِنَۃٌ وَ لاَ نَوْمٌ یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ أَہْدِیْ لَیْلِیْ وَ اَنِمْ عَیْنِیْ [))رَوَاہُ ابْنُ السُنِّیْ[2] حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بے خوابی کی شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایایوں کہو((اے اللہ! ستارے ڈوب گئے(لوگوں کی)آنکھوں نے سکون پایا،تیری ذات زندہ اور قائم ہے تجھے نیند آتی ہے نہ اونگھ،اے زندہ اور قائم رہنے(یا رکھنے)والی ذات میری آنکھوں کو سلادے اور اس رات مجھے سکون عطا فرما))‘‘اسے ابن سنی نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter