Maktaba Wahhabi

48 - 156
ہے۔ عَنْ اَبِیْ مُوْسٰی رضی اللّٰه عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ((اِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ یَبْسُطُ یَدَہٗ بِاللَّیْلِ لِیَتُوْبَ مُسِیْئُ النَّہَارِ وَ یَبْسُطُ یَدَہٗ بِالنَّہَارِ لِیَتُوْبَ مُسِیْئُ اللَّیْلِ حَتّٰی تَطْلُعِ الشَّمْسُ مِنْ مَغْرِبِہَا))رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ بنی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’اللہ عزوجل رات کے وقت اپنا ہاتھ پھیلاتا ہے تاکہ دن میں گناہ کرنے والا توبہ کرے(تو اس کی توبہ قبول فرمائے)پھر دن کے وقت اپنا ہاتھ پھیلاتا ہے تاکہ رات میں گناہ کرنے والا توبہ کرے(تو اس کی توبہ قبول فرمائے)حتیٰ کہ سورج مغرب سے طلوع ہو جائے(یعنی قیامت قائم ہو جائے)۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 34 زمزم پینے سے قبل کی گئی دعا قبول ہوتی ہے۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ رضی اللّٰه عنہ یَقُوْلُ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم یَقُوْْلُ((مَائُ زَمْزَمَ لِمَا شُرِبَ لَہٗ))رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ[2](صحیح) حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ’’ زمزم کا پانی جس نیت سے پیا جائے وہ پوری ہوتی ہے۔‘‘ اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter