Maktaba Wahhabi

38 - 156
فَلْیَعْزِمِ الْمَسْئَلَۃَ وَ لاَ یَقُوْلَنَّ اَللّٰہُمَّ اِنْ شِئْتَ فَاَعْطِنِیْ فَاِنَّہٗ لاَ مُسْتَکْرِہَ لَہٗ))رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جب تم میں سے کوئی دعا کرے تو اللہ سے پختہ ارادے کے ساتھ سوال کرے اور یوں نہ کہے’اے اللہ! اگر تو چاہے تو عطا فرما۔‘ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ پر کوئی زبردستی نہیں کرسکتا۔(جو اسے دعا قبول کرنے سے روک لے)۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 11 دعا مانگتے ہوئے قبولیت کا مکمل یقین رکھنا چاہئے۔ مسئلہ نمبر 12 دعا پوری توجہ اور یکسوئی سے کرنی چاہئے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم((اُدْعُوا اللّٰہَ وَ اَنْتُمْ مُؤْقِنُوْنَ بِالْاِجَابَۃِ وَاعْلَمُوْا اَنَّ اللّٰہَ لاَ یَسْتَجِیْبُ دُعَائً مِنْ قَلْبٍ غَافِلٍ لَّاہٍ))رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ [2] (حسن) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’اللہ تعالیٰ سے قبولیت کے مکمل یقین کے ساتھ دعا کرو اور یاد رکھو!اللہ تعالیٰ غافل اور بے دھیان دل کی دعا قبول نہیں کرتا۔‘‘ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 13 دعا مانگنے سے قبل اپنے گناہوں کا اعتراف اور اظہارِ ندامت کرنا چاہئے۔ وَ عَنْ عَلِیِّ بْنِ اَبِیْ طَالِبٍ رضي اللّٰه عنه قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم((اِنَّ اللّٰہَ لَیَعْجَبُ اِلَی الْعَبْدِ اِذَا قَالَ ﴿لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اَنْتَ اِنِّیْ قَدْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ فَاغْفِرْلِیْ ذُنُوْبِیْ اِنَّہٗ لاَ یَغْفِرُ الذَّنُوْبَ اِلاَّ اَنْتَ﴾ قَالَ: عَبْدِیْ عَرَفَ اَنَّ لَہٗ رَبًّا یَغْفِرُ وَ یُعَاقِبُ))رَوَاہُ الْحَاکِمُ [3] (صحیح) حضرت علی بن ابو طالب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جب بندہ کہتا ہے’’تیرے سوا کوئی الٰہ نہیں میں نے اپنے آپ پر ظلم کیا ہے میرے گناہ معاف فرما تیرے سوا کوئی گناہ معاف کرنے والا نہیں۔‘‘تو اللہ کو یہ بات بہت اچھی لگتی ہے اور اللہ فرماتا ہے’’میرا بندہ جانتا ہے کہ اس کا رب
Flag Counter