Maktaba Wahhabi

34 - 156
حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’تقدیر کو دعا کے علاوہ کوئی چیز نہیں بدل سکتی اور عمر میں نیکی کے علاوہ کوئی چیز اضافہ نہیں کر سکتی۔‘‘اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 4 دعا نازل شدہ اور نازل ہونے والی تمام آفات کے لئے فائدہ مند ہے۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم((اِنَّ الدُّعَاءِ یَنْفَعُ مِمَّا نَزَلَ وَ مِمَّا لَمْ یَنْزِلْ فَعَلَیْکُمْ عِبَادَ اللّٰہِ بِالدُّعَاءِ))رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ [1] (حسن) حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’دعا نازل شدہ(آفات)اور جو ابھی نازل نہیں ہوئیں سب کے لئے نفع بخش ہے لہٰذا اے اللہ کے بندو! دعا ضرور کیا کرو۔‘‘ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 5 اللہ تعالیٰ جسے اپنی رحمت سے نوازنا چاہتے ہیں اسے دعا کی توفیق عنایت فرما دیتے ہیں۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم((مَنْ فُتِحَ لَہٗ مِنْکُمْ بَابُ الدُّعَاءِ فُتِحَتْ لَہٗ اَبْوَابُ الرَّحْمَۃِ وَ مَا سُئِلَ اللّٰہُ شَیْئًا یَعْنِیْ اَحَبَّ اِلَیْہِ مِنْ اَنْ یَسْأَلَ الْعَافِیَۃَ))رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ [2] (صحیح) حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جس شخص کے لئے دعا کا دروازہ کھولا گیا(دعا کی توفیق دی گئی)اس کے لئے گویا رحمت کے دروازے کھول دئیے گئے اور جو چیز اللہ سے مانگی جاتی ہے ان میں سب سے زیادہ اللہ کے نزدیک پسندیدہ عافیت ہے۔‘‘ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 6 دعا کرنے والے کو اللہ کبھی محروم نہیں رکھتے۔ مسئلہ نمبر 7 دعا کے لئے ہاتھ اٹھانے مسنون ہیں۔ عَنْ سَلْمَانَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم((اِنَّ رَبَّکُمْ حَیِیٌّ کَرِیْمٌ
Flag Counter