Maktaba Wahhabi

112 - 156
مِنْ فَوْقِیْ وَاَعُوْذُ بِعَظْمَتِکَ اَنْ اُغْتَالَ مِنْ تَحْتِیْ[ یَعْنِی الْخَسْفَ۔ رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗد [1] حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی شام اور صبح ہوتی تو درج ذیل کلمات پڑھنا کبھی نہیں چھوڑتے((یا اللہ! میں تجھ سے دنیا اور آخرت میں عافیت کا سوال کرتا ہوں اپنے دین اور دنیا کے معاملے میں اور اپنے مال اور اہل کے معاملے میں۔یااللہ! میرے عیوب ڈھانپ لے اور مجھے خوف سے محفوظ فرما۔یا اللہ! آگے پیچھے دائیں بائیں اور اوپر سے میری حفاظت فرما اور میں آپ کی عظمت کے صدقے پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ نیچے سے ہلاک کیا جاؤں۔(یعنی زمین کے دھنسنے سے))اسے ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔ 3 عَنْ اَبَانِ بْنِ عُثْمَانَ قَالَ : سَمِعْتُ اَبِیْ یَقُوْلُ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم((مَا مِنْ عَبْدٍ یَقُوْلُ فِیْ صَبَاحِ کُلِّ یَوْمٍ وَمَسَائِ کُلِّ لَیْلَۃٍ ]بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْئٌ فِی الْاَرْضِ وَلاَ فِی السَّمَآئِ وَہُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْم [ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ فَلَمْ یَضُرُّہٗ شَیْئٌ))فَکَانَ اَبَانُ قَدْ اَصَابَہٗ طَرَفَ فَالِجٍ فَجَعَلَ الرَّجُلُ یَنْظُرُ اِلَیْہِ فَقَالَ لَہٗ اَبَانُ ص مَا تَنْظُرُ اِلَیَّ اَمَا اِنَّ الْحَدِیْثَ کَمَا حَدَّثْتُکَ وَلٰکِنِّیْ لَمْ اَقُلْہُ یَوْمَئِذٍ لِیُمْضِیَ اللّٰہُ عَلَیَّ قَدَرَہٗ۔ رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ وَ ابْنُ مَاجَۃَ وَ اَبُوْدَاؤٗدَ [2] (حسن) حضرت ابان بن عثمان سے روایت ہے کہ میں نے اپنے باپ کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جو شخص ہر صبح و شام تین تین مرتبہ یہ کلمات کہے گا((اللہ کے نام سے جس کے نام کی برکت سے زمین و آسمان کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی اور وہ خوب سننے اور جاننے والا ہے۔))اسے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی۔حضرت ابان رضی اللہ عنہ کو فالج ہوگیا تو اس آدمی نے ان کی طرف(حیرانی)سے دیکھنا شروع کیا۔حضرت ابان رضی اللہ عنہ نے کہا’’تم میری طرف کیوں دیکھ رہے ہو۔حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم ویسی ہی ہے جیسی میں نے تجھ سے بیان کیا ہے لیکن میں نے اس روز یہ دعا نہیں پڑھی تھی(یعنی پڑھنا بھول گیا تھا)تاکہ اللہ تعالیٰ کی لکھی تقدیر پوری ہو جائے۔‘‘اسے ترمذی‘ ابن ماجہ اور ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter