Maktaba Wahhabi

107 - 156
اس کے شر سے اور جس طبیعت پر اس کو پیدا کیا ہے اس کے شر سے))اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 148 بیوی سے ہم بستری کرنے سے قبل یہ دعا پڑھنی مسنون ہے۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ : قَالَ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم لَوْ اَنَّ اَحَدَہُمْ اِذَا اَرَادَ اَنْ یَّاتِیَ اَہْلَہُ قَالَ ] بِسْمِ اللّٰہِ اَللّٰہُمَّ جَنِّبْنَا الشَّیْطَانَ وَجَنِّبِ الشَّیْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا [ فَاِنَّہُ اَنْ یُقَدَّرْ بَیْنَہُمَا وَلَدٌ فِیْ ذَلِکَ لَمْ یَضُرَّہُ شَیْطَانٌ اَبَدًا۔ مُتَّفِقٌ عَلَیْہِ[1] حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جب لوگوں میں سے کوئی اپنی بیوی کے پاس آنے کا ارادہ کرے تو یوں کہے((اللہ کے نام سے، اے اللہ! ہمیں شیطان سے دور رکھ اور اس چیز سے بھی شیطان کو دور رکھ جو تو ہمیں عطا فرمائے۔))پس اگر اس ہم بستری کے دوران میں بیوی کی قسمت میں اولاد لکھی ہے تو شیطان اسے کبھی ضرر نہیں پہنچا سکے گا۔‘‘ اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter