Maktaba Wahhabi

105 - 156
مسئلہ نمبر 145 سفر میں کسی جگہ ٹھہرنے سے قبل درج ذیل کلمات پڑھنے سے انسان ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رہتا ہے۔ عَنْ خَوْلَۃَ بِنْتَ حَکِیْمٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا تَقُوْلُ : سَمِعُتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم یَقُوْلُ((مَنْ نَزَلَ مُنْزَلاً ثُمَّ قَالَ] اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَاتِ مِنْ شَرِّ مَاخَلَقَ[ لَمْ یَضُرُّہُ شَیْئٌ حَتّٰی یَرْتَحِلَ مِنْ مَنْزِلِہِ ذٰلِکَ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت خولہ بنت حکیم رضی اللہ عنہا کہتی ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص کسی جگہ ٹھہرے اور یہ دعا پڑھے((میں اللہ تعالیٰ کے تمام کلمات کے ذریعے ساری مخلوق کے شر سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔))تو اسے اس جگہ سے روانہ ہونے تک کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter