Maktaba Wahhabi

102 - 156
اَظْلِمَ اَوْ اُظْلَمَ اَوْ اَجْہَلَ اَوْ یُجْھَلْ عَلَیَّ [۔رَوَاہُ اَبُوْ دَاؤدَ[1] (صحیح) حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی میرے گھر سے نکلتے تو آسمان کی طرف نگاہ اٹھا کر فرماتے((یا اللہ!میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ میں گمراہی اختیار کروں یا کوئی مجھے گمراہ کردے۔میں کسی کو پھسلاؤں یا کوئی مجھے پھسلائے۔ میں کسی پر ظلم کروں یا کوئی مجھ پر ظلم کرے میں کسی کے ساتھ نادانی سے پیش آؤں یا کوئی میرے ساتھ نادانی سے پیش آئے۔))اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 140 گھر میں داخل ہونے کی دعا درج ذیل ہے۔ عَنْ اَبِیْ مَالِکِ نِ الْاَشْعَرِیِّ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم اِذْا وَلَجَ الرَّجُلُ بَیْتَہُ فَلْیَقُلْ ] اَللّٰہُمَّ اِنِّی اَسْئَلُکَ خَیْرَ الْمَوْلَجِ وَخَیْرَ الْمَخْرَجِ بِسْمِ اللّٰہِ وَلَجْنَا وَعَلَی اللّٰہِ رَبِّنَا تَوَکَّلْنَا[ ثُمَّ لِیُسَلِّمَ عَلَی اَہْلِہِ۔رَوَاہُ اَبُوْ دَاؤدَ[2](صحیح) حضرت ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’جب آدمی اپنے گھر میں داخل ہو تو اسے کہنا چاہئے۔((اے اللہ! میں آپ سے سوال کرتا ہوں گھر میں داخل ہونے اور نکلنے کی بھلائی کا۔ اللہ تعالیٰ کا نام لے کر ہم داخل ہوتے ہیں اور اپنے رب ہی پر ہم بھروسہ کرتے ہیں۔))پھر اپنے گھروالوں پر سلام(یعنی السلام علیکم کہے)۔‘‘ اسے ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 141 کسی کو رخصت کرتے وقت یہ کلمات ادا کرنے چاہیں۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ : کَانَ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم اِذَا وَدَّعَ رَجُلاً اَخَذَ بِیَدِہِ فَلاَ یَدْعُہَا حَتّٰی یَکُوْنَ الرَّجُلُ ہُوَ یَدَعُ یَدَ النَّبِیَّ وَیَقُوْلُ ] اَسْتَوْدِعُ اللّٰہَ دِیْنَکَ وَاَمَانَتَکَ وَخَوَاتِیْمَ عَمَلِکَ [۔رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ وَ اَبُوْ دَاؤدَ وَابْنُ مَاجَۃَ [3] (صحیح) حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی آدمی کو رخصت کرتے تو اس کا ہاتھ پکڑ لیتے اور اس وقت تک ہاتھ نہ چھوڑتے جب تک دوسرا خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ نہ چھوڑتا اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے یہ دعا دیتے((میں تیرا دین‘ امانت اور آخری عمل اللہ کی حفاظت میں دیتا ہوں۔))اسے ترمذی‘ ابوداؤد اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter