Maktaba Wahhabi

54 - 140
الف کے حذف کو ترجیح دی ہے۔ جبکہ شیخان نے سَمٰوٰتٍ (فصلت) میں پہلے الف کو حذف کیا ہے اور اسی پر ہمارا عمل ہے۔ اگر جمع مؤنث سالم کے دونوں الفات میں سے پہلے کے بعد ہمزہ یا تشدید ہو جیسے وَالصَّـٰٓـــئِمَتِ، سَــٰٓــئِحَـٰتٍ، وَالْصَّـٰٓـــفَّـٰـتِ تو آخر مصاحف دونوں الفات کے حذف پر قائم ہیں۔ اگرچہ بعض مدنی اور عراقی مصاحف کے حوالے سے تین احوال بیان کیے گئے ہیں۔ (1) پہلے الف کا اثبات اور دوسرے کا حذف (2) پہلے الف کا حذف اور دوسرے کا اثبات (3) دونوں الفات کا اثبات مذکورہ تینوں طریقے ہی ضعیف ہیں۔ جبکہ دونوں الفات کے حذف پر عمل ہے۔
Flag Counter