Maktaba Wahhabi

29 - 140
أُوْصِیْکُمْ بِتَقْوَی اللّٰہِ، وَالْعَمَلِ، وَالسَّمْعِ وَالطَّاعَۃِ، وَإِنْ تَأَمَّرَ عَلَیْکُمْ عَبْدٌ، وَإِنَّہٗ مَنْ یَّعِشْ مِنْکُمْ فَسَیَرٰی اِخْتِلَافًا کَثِیْراً، فَعَلَیْکُمْ بِسُنَّتِیْ وَسُنَّۃِ الْخُلَفَائِ الرَّاشِدِیْنَ الْمَھْدِیِّیْنَ، عَضُّوْا عَلَیْھَا بِالنَّوَاجِذِ، وَإِیَّاکُمْ وَمُحْدَثَاتِ اْلأُمُوْرِ، فَاِنَّ کُلَّ بِدْعَۃٍ ضَلَالَۃٍ (رواہ ابوداؤد، والترمذی، وابن ماجۃ، وابن حبان فی صحیحہ، وقال الترمذی: حدیث حسن صحیح) ’’میں تمہیں اللہ سے ڈرنے، حسن عمل، اور سمع و طاعت کی وصیت کرتا ہوں، اگرچہ تم پر کوئی غلام امیر بنا دیا جائے۔ تم میں سے جو شخص زندہ رہے گا، عنقریب وہ اختلاف کثیر دیکھے گا۔ پس تم میری سنت اور ہدایت یافتہ خلفا راشدین کی سنت کو لازم پکڑو اور اس پر مضبوطی سے جمے رہو نئے امور (گھڑنے) سے بچو کیونکہ ہر نئی چیز گمراہی ہے۔‘‘ مذکورہ بالا أحادیث مبارکہ سے ثابت ہوتا ہے کہ صحابہ کرام کی اتباع و اقتداء کرنا ضروری ہے، لہٰذا کتابت مصاحف کی اس عظیم خدمت کو بھی دل و جان سے تسلیم کرنا ضروری اور واجب ہے۔ نیز یہ بات یاد رہے کہ ان مصاحف پر بارہ ہزار صحابہ کرام کا اجماع ہو چکا ہے۔ اور اجماع شریعت کے منجملہ مصادر میں سے ایک مصدر ہے جس سے روگردانی کرنا حرام ہے۔
Flag Counter