Maktaba Wahhabi

53 - 73
ایام محرم میں کتب شہادت کا پڑھنا: سوال:کتاب ترجمہ سر الشہادتین یا دیگر کتب شہادت خاص شہادت کی رات کو پڑھنا کیسا ہے حسب خواہش نمازیان مسجد یا کسی کے مکان پر ؟ جواب:ایام محرم میں سر الشہادتین کا پڑھنا منع ہے،حسب مشابہت مجالس روافض کے۔(فتاوی رشیدیہ:ص ۱۳۹) محرم میں سبیل لگانا دودھ کا شربت پلانا: سوال:محرم میں عشرہ وغیرہ کے روز شہادت کا بیان کرنا مع اشعار بروایت صحیحہ یا بعض ضعیفہ بھی ونیز سبیل لگانا اور چندہ دینا اور شربت دودھ بچوں کو پلانا درست ہے یا نہیں؟ جواب:محرم میں ذکر شہادت حسین علیہ السلام کرنا اگر چہ بروایات صحیحہ ہو،یا سبیل لگانا،شربت پلانا،یا چندہ سبیل اور شربت میں دینا یا دودھ پلانا،سب نا درست اور تشبہ روافض کی وجہ سے حرام ہیں۔فقط۔ (فتاوی رشیدیہ:ص ۱۳۹) تیجہ کا حکم: سوال:تیجہ،ساتواں،دسواں،چالیسواں،امور مذکورہ امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے مذہب اور فقہ کی کسی معتبر کتب میں ہیں اور ان کا کرنا جائز ہے یا نہیں ؟ جواب:تیجہ،دسواں وغیرہ سب بدعت ضلالہ ہیں کہیں اس کی اصل نہیں،نفس ایصال ثواب چاہیے ان قیود کے ساتھ بدعت ہی ہے جیسا کہ اوپر کے جواب میں مرقوم ہو چکا ہے،اور برادری کو ان ایام میں کھلانا یہ رسم ہے اور منع ہے۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم۔(فتاوی رشیدیہ:۱۵۴)
Flag Counter