Maktaba Wahhabi

71 - 73
نہج البلاغہ سے چند اقتباسات نہج البلاغہ اہل تشیع کے یہاں معروف ومعتبر کتاب ہے جو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے اقوال وفرمودات پر مشتمل ہے،سوگ وتعزیت وغیرہ سے متعلق اس کتاب سے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے چند اقوال مع ترجمہ پیش خدمت ہیں: ۱- قال(علي رضي اللّٰهُ عنہ)وھو یلي غسل رسول اللّٰهِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم وتجھیزہ:بِأبِيْ أنْتَ وَ اُمِّيْ لَقَدِ انْقَطَعَ بِمَوْتِکَ مَا لَمْ یَنْقَطِعْ بِمَوْتِ غَیْرِکَ مِنَ النُّبُوَّۃِ وَالأنْبَائِ وَأَْخْبَارِ السّمَائِ۔۔۔۔وَلَوْ لَا أنَّکَ أمَرْتَ بِالصَّبْرِ وَنَھَیْتَ عَنِ الْجَزَعِ لأَنْفَدْنَا عَلَیْکَ مَائَ الشُّؤُوْنِ۔(نھج البلاغۃ:۲؍۲۲۸۔دار الکتاب العربي،سوریہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب حضرت علی رضی اللہ عنہ غسل دے رہے تھے اور ان کی تجہیز وتکفین کا انتظام فرما رہے تھے اس وقت آپ نے کہا تھا: میرے ماں باپ آپ پر قربان جائیں،آپ کی وفات سے نبوت اور آسمانی وغیر آسمانی خبروں کا سلسلہ منقطع ہو گیا،اور ایسا کسی دوسرے کی موت سے نہیں ہوتا …اور اگر آپ صبر کا حکم نہ کیے ہوتے اور جزع فزع سے منع نہ کرتے تو آپ پر روتے روتے ہمارے آنسو خشک ہو جاتے۔ ۲-ایک دوسرے مقام پر حضرت علی رضی اللہ عنہ کا یہ قول منقول ہے: عَلَیْکُمْ بِالصَّبْرِفَإنَّ الصَّبْرَ مِنَ الإیْمَانِ کَالرَّأسِ مِنَ الْجَسَد،،
Flag Counter